ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سلمان خان نے شیئر کی ایسی تصویر ، لوگوں نے جم کر سنادی کھڑی کھوٹی

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان (Salman Khan) ان دنوں ٹرولر کے نشانے پر ہیں ۔ وہ کچھ بھی شیئر کرتے ہیں تو لوگ ان پر چڑھ دوڑتے ہیں ۔

  • Share this:
سلمان خان نے شیئر کی ایسی تصویر ، لوگوں نے جم کر سنادی کھڑی کھوٹی
سلمان خان نے شیئر کی ایسی تصویر ، لوگوں نے جم کر سنادی کھڑی کھوٹی

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کے کئی ستاروں کے خلاف لوگوں میں کافی غصہ ہے ۔ ان دنوں جیسے ہی کچھ اسٹار اپنی وال پر کچھ بھی شیئر کرتے ہیں ، ویسے ہی سوشل میڈیا یوزرس ان کے اوپر چڑھ دوڑتے ہیں اور کئی طرح سے نشانہ سادھنا شروع کردیتے ہیں ۔ اس فہرست میں بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کا بھی نام شامل ہے ۔ ان دنوں سوشل میڈیا میں ان کی ٹرولنگ کا عالم یہ ہے کہ کچھ دنوں پہلے انہیں کھل کر سامنے آکر کہنا پڑا کہ یہ وقت سشانت سنگھ راجپوت کے کنبہ اور ان کے فینس کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے ۔ الزام تراشیوں کا نہیں ۔



لیکن سلمان کی یہ اپیل بھی کام نہیں آئی ۔ اب سلمان کچھ بھی شیئر کررہے ہیں تو ان کی جم کر ٹرولنگ شروع ہوجاتی ہے اور انہیں کھڑی کھوٹی سنائی جانے لگتی ہے ۔ سلمان خان نے آج اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے ، جس میں وہ گیلی مٹی میں لت پت ہیں ۔ عام طور پر کھیت میں کام کرنے کے دوران لوگ مٹی میں اس طرح لت پت ہوجاتے ہیں ۔ سلمان کو بھی کچھ دنون پہلے اپنے فارم ہاوس میں کھیتی کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا ۔ ممکنہ طور پر لاک ڈاون میں سلمان خان جم کر کھیتی کررہے ہوں ۔ اسی کی ایک تصویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہو ۔

اس کے بعد لوگوں نے کہنا شروع کردیا کہ سلمان خان کو کسان بننے کا دکھاوا نہیں کرنا چاہئے کیونکہ وہ کسان کو ملنے والا احترام نہیں پاسکتے ۔ دراصل سلمان خان نے کچھ دنوں پہلے اپنی کسانی والی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا : جے جوان ، جے کسان ۔ لیکن لوگ ان سب چیزوں کو منفی انداز میں لیتے ہوئے کہہ رہے ہیں سلمان خان ایسا جان بوجھ کر اپنی شبیہ سدھارنے کیلئے کررہے ہیں جبکہ ان کی اصلیت کچھ اور ہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : انٹیمیٹ سین کی شوٹنگ کے دوران بے قابو ہوئی یہ اداکارہ ، کٹ بولنے پر بھی اداکار کے ساتھ بے تحاشہ کرتی رہی یہ کام

لوگوں کا الزام ہے کہ سلمان خان جان بوجھ کر بالی ووڈ میں اپنے جان پہچان کے لوگوں کو بڑھاوا دیتے ہیں ، جبکہ باصلاحیت لوگوں کو نظر انداز کرتے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 14, 2020 08:34 PM IST