اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سلمان خان خود سے 24 سال چھوٹی اداکارہ کو کررہے ہیں ڈیٹ؟ اگلی دو فلموں کیلئے بھی کرلیا سائن

    سلمان خان خود سے 24 سال چھوٹی اداکارہ کو کررہے ہیں ڈیٹ؟ اگلی دو فلموں کیلئے بھی کرلیا سائن ۔ تصویر : Instagram@hegdepooja@beingsalmankhan

    سلمان خان خود سے 24 سال چھوٹی اداکارہ کو کررہے ہیں ڈیٹ؟ اگلی دو فلموں کیلئے بھی کرلیا سائن ۔ تصویر : Instagram@hegdepooja@beingsalmankhan

    Salman Khan News: سلمان بھی کبھی اپنی لو لائف تو کبھی شادی کے سوالات کو لے کر سرخیوں میں چھائے رہتے ہیں ۔ اب بالی ووڈ گلیاروں میں چرچا ہے کہ سلمان کو ان کی نئی پارٹنر مل گئی ہے اور وہ ان کے ساتھ ریلیشن شپ میں ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Delhi | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      ممبئی : بالی ووڈ اسٹار سلمان خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔ سلمان خان کی ہر فلم کا فینس کو بے صبری سے انتظار رہتا ہے ۔ فینس ان کی ذاتی اور پروفیشنل لائف کے بارے میں جاننے کیلئے بھی کافی پرجوش رہتے ہیں ۔ سلمان بھی کبھی اپنی لو لائف تو کبھی شادی کے سوالات کو لے کر سرخیوں میں چھائے رہتے ہیں ۔ اب بالی ووڈ گلیاروں میں چرچا ہے کہ سلمان کو ان کی نئی پارٹنر مل گئی ہے اور وہ ان کے ساتھ ریلیشن شپ میں ہیں ۔

      ویسے یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے، پہلے بھی سلمان خان کا نام کئی اداکاراوں کے ساتھ جوڑا جاچکا ہے ، لیکن ان کا رشتہ کبھی شادی تک نہیں پہنچ پایا ۔ ایسے میں خبر آرہی ہے کہ سلمان ان دنوں خود سے 24 سال چھوٹی ایک اداکارہ کو ڈیٹ کررہے ہیں ۔ ایک رپورٹ کے مطابق سلمان خان جس اداکارہ کو ڈیٹ کررہے ہیں وہ کوئی اور نہی بلکہ ان کے ساتھ فلم کسی کا بھائی کسی کی جان میں نظر آنے والی ان کی ساتھی اداکارہ پوجا ہیگڑے ہیں ۔ کہا تو یہ بھی جارہا ہے کہ سلمان خان کے پروڈکشن ہاوس نے پوجا کو آنے والی دو فلموں کیلئے بھی سائن کرلیا ہے ۔

      یہ بھی پڑھئے: بکھرے بال اور پیلی بکنی میں جھانوی کپور نے دکھایا اتنا بولڈ اوتار، فینس کے اڑ گئے ہوش!


      یہ بھی پڑھئے : عرفی جاوید نے کھولے اپنے بیڈروم کے راز! سرعام کہہ ڈالی ایسی بات، جان کر اڑجائیں گے ہوش!


      عمیر سندھو کے ٹویٹ سے مچی ہلچل

      عمر سندھو کے ایک ٹویٹ نے فلمی گلیاروں میں ہلچل مچا دی ہے ۔ یہ خبر جان کر ہرکوئی حیران ہے کہ سلمان کو پھر سے پیار ہوگیا ہے ۔ عمیر کی مانیں تو سلمان خان اور پوجا ہیگڑے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں ۔ اپنے ٹویٹ میں عمیر نے لکھا : ''بریکنگ نیوز ۔ ٹاون میں آیا نیا کپل ۔۔۔۔ ، میگا اسٹار سلمان خان کو پوجا ہیگڑے سے پیار ہوگیا ہے ۔ پوجا کو سلمان کے پروڈکشن ہاوس نے دو فلموں کیلئے بھی سائن بھی کیا ہے ۔ دونوں ساتھ میں کافی ٹائم گزار رہے ہیں ۔ اس بات کو سلمان کے قریبی نے کنفرم کیا ہے ۔''

      سلمان خان کی فلمیں باکس آفس پر اچھا کاروبار کرتی ہیں ۔ 300 کروڑ کے کلب میں چار فلمیں تو سلمان خان کی ہیں، لیکن ان کی حالیہ فلمیں 'انتم' اور 'رادھے' باکس آفس پر کچھ خاص کمال نہیں کرسکی تھی ۔ بات اگر سلمان کی آنے والی فلموں کی کریں تو جلد ہی وہ کک 2 ،  کسی کا بھائی کسی کی جان اور نو انٹری کے سیکویل میں نظر آنے والے ہیں ۔ اس کے علاوہ شاہ رخ خان کی پٹھان میں بھی وہ کیمیو کرنے والے ہیں، لیکن فینس ان کی ٹائیگر 3 کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: