உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سلمان خان کے 'جینے کے ہیں چار دن' گانا والے تولیہ کی ہوئی نیلام، قیمت جان کر اڑ جائیں گے ہوش

    سلمان خان کے 'جینے کے ہیں چار دن' گانا والے تولیہ کی ہوئی نیلام، قیمت جان کر اڑ جائیں گے ہوش۔ تصویر : Instagram @beingsalmankhan

    سلمان خان کے 'جینے کے ہیں چار دن' گانا والے تولیہ کی ہوئی نیلام، قیمت جان کر اڑ جائیں گے ہوش۔ تصویر : Instagram @beingsalmankhan

    فلم 'مجھ سے شادی کروگی' کے گانے 'جینے کے ہیں چار دن' میں سلمان خان (Salman khan Towel) نے جو تولیہ استعمال کیا تھا ، اس کی نیلامی ہوئی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فین فالوئنگ پوری دنیا میں ہے ۔ وہ جہاں بھی جاتے ہیں فینس کی بھیڑ انہیں دیکھنے کیلئے امڈ پڑتی ہے ۔ حال ہی میں وہ روس میں اپنی فلم ٹائیگر تھری کی شوٹنگ کررہے تھے ، تب بھی ایسا نظارہ دیکھنے کو ملا تھا ۔ فینس انہیں گھیر کر کھڑے ہوگئے تھے اور ان کے ساتھ سیلفی لینا چاہتے تھے ۔ ایسی ہی کچھ مقبولیت ان کے استعمال کئے گئے برانڈ اور پروڈکس مل جاتی ہے ۔

      سلمان خان کے ذریعہ ایک فلم میں استعمال کئے گئے تولیہ کی آج نیلامی کی گئی ۔ سلمان خان نے یہ تولیہ سال 2004 میں آئی فلم 'مجھ سے شادی کروگی' میں استعمال کیا تھا ۔ آپ کو 'جینے ہیں چار دن' گانا یاد ہوگا ۔ اسی گانے میں سلمان خان نے اس تولیہ کا استعمال کیا تھا ۔ کئی سالوں بعد آج اس تولیہ کی نیلامی کی گئی ۔ یہ تولیہ کتنے میں نیلام ہوا ، یہ جان کر آپ چونک جائیں گے ۔

      میڈیا رپورٹس کی مانیں تو سلمان خان کے 'جینے کے ہیں چار دن' گانا والے تولیہ کو ایک لاکھ 42 ہزار روپے میں نیلام کیا گیا ہے ۔ یہ سلمان خان کے تئیں لوگوں کی دیوانگی ہے ، جس نے ایک معمولی تولیہ کو لاکھوں کا بنا دیا ۔

      بتادیں کہ فلم 'مجھ سے شادی کروگی' کو ڈیوڈ دھون نے ڈٓائریکٹ کیا تھا ، جس میں پرینکا چوپڑا اور اکشے کمار لیڈ کردار میں تھے ۔ فلم میں آنجہانی اداکار امریش پوری اور قادر خان بھی تھے ۔ اس کے علاوہ ستیش شاہ اور راج پال یادو بھی فلم میں کامیڈی رول میں تھے ۔ فلم میں راج پال یادو کا ڈبل رول تھا ۔ فلم اس سال کی سپرہٹ فلموں میں سے ایک تھی ۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)





      وہیں اگر ورک فرنٹ کی بات کریں تو سلمان خان آخری مرتبہ فلم 'رادھے : یوور موسٹ وانٹیڈ بھائی' میں نظر آئے تھے ۔ وہ ان دنوں 'ٹائیگر 3' کی شوٹنگ کررہے ہیں ۔ روس کے بعد وہ ترکی میں فلم کی شوٹنگ کریں گے ۔ فلم میں کٹرینہ کیف بھی ہوں گی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: