کمل ہاسن اور سلمان خان کی دوستی پرانی ہے اور کیمرا کے پیچھے ان دونوں ستاروں کو ایک ساتھ گلے ملتے ہوئے کئی لوگوں نے دیکھا ہے لیکن اب اس دوستی کا نظارہ کیمرے کے سامنے بھی نظر آئے گا۔کمال ہاسن اور سلمان خان پہلی مرتبہ اسکررین اسپیس شیئر کریں گے اور یہ دیکھیں گے آپ " دس کا دم ' گیم شو پر ۔در اصل کمل ہاسن اپنی آنے والی فلم " وشو روپ۔2" کے پرموشن کے لئے سلمان خان کے اس گیم شو پر آنے والے ہیں۔
سلمان خان نے سال 2013 میں آئی ' وشو روپم 'کی اسکریننگ میں بھی کمل ہاسن کو سپورٹ کیا تھا اور جب اس فلم کو بین کرنے کی مانگ کی جا رہی تھی اس وقت سلمان خان نے کمل ہاسن کی فلم کو سپورٹ کیا تھا۔ لوگوں اور اپنے مداحوں سے اپیل کی تھی وہ اس فلم کو ضرور دیکھیں۔
کمل ہاسن بھی سلمان خان کے بارے اچھی باتیں بولتے آئے ہیں۔سن دونوں فنکاروں کے درمیان ایک خان کے بارے میں ایک تعلق یہ بھی ہے کہ سلمان خان اور کمل ہاسن دونوں ہی اپنی انڈسٹری کے بگ باس کو ہوسٹ کرتے ہیں۔بگ باس کے تمل ورژن کے دو سیزن آئے ہیں اور ہندی بگ باس کی طرح یہ بھی ہٹ رہا ہے۔
وشو روپم ۔2 کا ٹریلر گزرے دنوں رلیز کیا گیا تھا اور اس ٹریلر کو سوشل میڈیا پر اچھا ریسپانس ملا ہے ۔ا س فلم میں کمل ہاسن اہم کردار میں ہیں اور ان کے ساتھ پوجا کمات ،اینڈریا جرمی ،شیکھر کپور،راہل بوس، جے دیپ اہلاوت اور وحیدہ رحمان بھی اس فلم میں نظر آئیں گے۔اس فلم کے مصنف ، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر خود کمل ہاسن ہی ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔