உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سلمان خان کی لولیا ونتور نے سب کے سامنے کردی بے عزتی! جم کر وائرل ہورہا یہ ویڈیو

    سلمان خان کی لولیا ونتور نے سب کے سامنے کردی بے عزتی! جم کر وائرل ہورہا یہ ویڈیو ۔ تصویر : bollywoodpap's profile picture bollywoodpap

    سلمان خان کی لولیا ونتور نے سب کے سامنے کردی بے عزتی! جم کر وائرل ہورہا یہ ویڈیو ۔ تصویر : bollywoodpap's profile picture bollywoodpap

    سلمان خان اور آیوش شرما کی فلم انتم : دی فائنل ٹروتھ کا ٹریلر پیر کو آیوش کے یوم پیدائش کے ایک دن پہلے ریلیز کیا گیا ۔ لوگ ٹریلر کو کافی پسند کررہے ہیں ۔ ساتھ ہی پیر کی رات آیوش شرما کا برتھ بیش آرگنائز کیا گیا ، جس میں کئی اسٹارس پہنچے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : سلمان خان اور آیوش شرما کی فلم انتم : دی فائنل ٹروتھ کا ٹریلر پیر کو آیوش کے یوم پیدائش کے ایک دن پہلے ریلیز کیا گیا ۔ لوگ ٹریلر کو کافی پسند کررہے ہیں ۔ ساتھ ہی پیر کی رات آیوش شرما کا برتھ بیش آرگنائز کیا گیا ، جس میں کئی اسٹارس پہنچے ۔ خود سلمان خان بھی آیوش شرما کی سالگرہ پارٹی میں شرکت کرنے کیلئے پہنچے ۔ ان کے ساتھ لولیا ونتور بھی پہنچی تھیں ۔ لولیا ونتور اور سلمان خان ساتھ میں ہی کار سے آئے ۔

      سلمان خان کار سے پہلے اترے اور پیپراجی کو پوز دینے لگے ۔ لولیا کے کار سے اترتے ہی سلمان خان نے انہیں بھی پیپراجی کے سامنے پوز دینے کیلئے بلایا ، لیکن وہ سلمان کی آواز شاید نہیں سن پائیں اور آگے نگل گئیں ۔ یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے ۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Bollywood Pap (@bollywoodpap)





      اس ویڈیو پر لوگ طرح طرح کے کمنٹ کررہا ہے ۔ ایک یوزر نے لکھا : لولیا بھابھی ناراض ہیں لگتا ہے ۔ وہیں ایک اور یوزر نے لکھا : بے عزتی کردی میڈم ونتور نے ۔ اس طرح کے ہی کمنٹ کئی لوگوں نے اس ویڈیو پر کئے ہیں ۔

      سلمان خان پارٹی میں بلیک ٹی شرٹ ، جیکیٹ اور لیدر پینٹ میں نظر آئے ۔ مکمل بلیک آوٹ فٹ میں سلمان خان ہمیشہ کی طرح کافی خوبصورت لگ رہے تھے ۔ وہیں سلمان خان کے علاوہ رتیش دیشمکھ ، جینیلیا ، شبیر اہلووالیہ ، کانچی کول ، سنیل گروور ، ورون شرما ، میزان جعفری سمیت کئی سلیبریٹی آئے ۔

      سلمان خان کے ساتھ آیوش شرما پہلی مرتبہ اسکرین شیئر کرتے نظر آئیں گے ۔ اس فلم میں آیوش پہلی مرتبہ ایک ویلن کا کردار نبھانے جارہے ہیں ۔ وہ بھی اس فلم میں جس میں سلمان خان ہیرو ہیں ۔ ٹریلر دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ آیوش شرما اپنے رول میں کافی فٹ بیٹھ رہے ہیں اور سلمان کو فلم میں کھلا چیلنج بھی دیتے نظر آرہے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: