ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

شادی کے سوال پر سلمان خان نے اب اس خاص انداز میں دیا جواب ، سنایا اپنا یہ گانا

سلمان خان 54 سال کے ہوچکے ہیں اور ابھی تک انہوں نے شادی نہیں کی ہے ۔ ان کا نام اداکارہ سنگیتا بجلانی ، ایشوریہ رائے ، کٹرینہ کیف ، یولیا ونتور جیسی کئی اداکاراوں کے ساتھ جڑ چکا ہے ۔

  • Share this:
شادی کے سوال پر سلمان خان نے اب اس خاص انداز میں دیا جواب ، سنایا اپنا یہ گانا
شادی کے سوال پر سلمان خان نے اب الگ ہی انداز میں دیا جواب ، سنایا اپنا یہ خاص گانا

سلمان خان بالی ووڈ کے موسٹ ایلیجیبل بیچلر رہے ہیں اور اب تک شادی سے وابستہ سوالات جتنی مرتبہ ان سے پوچھا گیا ہے ، شاید ہی کسی اور سلیبریٹی سے کبھی پوچھا گیا ہوگا ۔ کئی سالوں سے سلمان خان سے ان کی شادی سے وابستہ سوالات پوچھے جارہے ہیں ، جن کا انہوں نے ہنس کر یا ٹال کر ہی جواب دیا ہے ، لیکن اب بالی ووڈ کے دبنگ خان نے ان سارے سوالات کا ایک گانے کے انداز میں جواب دیا ہے ۔ سلمان خان کا نیا سویگ سے سولو گانا آیا ، جو بیلچرس کیلئے اینتھم سانگ بننے جارہا ہے ۔


اس گانے میں صرف سلمان خان ہی نہیں ، بلکہ کوریوگرافر اور ڈائریکٹر ریمو ڈیسوزا بھی ان کے ساتھ نظر آرہے ہیں ۔ دراصل یہ گانا پیسپی برانڈ کا نیا گانا ہے ۔ آپ بھی دیکھیں سلمان خان کا یہ مزیدار گانا ۔


خیال رہے کہ سلمان خان 54 سال کے ہوچکے ہیں اور ابھی تک انہوں نے شادی نہیں کی ہے ۔ ان کا نام اداکارہ سنگیتا بجلانی ، ایشوریہ رائے ، کٹرینہ کیف ، یولیا ونتور جیسی کئی اداکاراوں کے ساتھ جڑ چکا ہے ۔ حال ہی میں کپل شرما کے شو میں آئے سلمان خان کے دوست اور پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا نے بتایا تھا کہ کیسے ایک مرتبہ سلمان کی شادی کی تیاری تقریبا پوری ہوچکی تھی اور وہ دونوں ایک ہی دن شادی کرنے والے تھے ، لیکن اپنی شادی سے ٹھیک پانچ دنوں پہلے سلمان خان نے شادی کرنے سے منع کردیا تھا اور اب تک انہوں نے شادی نہیں کی ہے ۔

First published: Feb 10, 2020 06:29 PM IST