Salman Khan کو سانپ نے تین مرتبہ کاٹا تھا ، چھ گھنٹے رہے اسپتال میں بھرتی، بھائی نے خود بتایا پورا واقعہ
Salman Khan کو سانپ نے تین مرتبہ کاٹا تھا ، بھائی نے خود بتایا پورا واقعہ ۔ تصویر : Instagram @viralbhayani
سلمان خان (Salman Khan Birthday) نے گزشتہ رات کنبہ ، قریبی دوستوں اور بالی ووڈ سلیبریٹیز کے ساتھ اپنا یوم پیدائش منایا ۔ یوم پیدائش سے ایک دن پہلے سلمان خان کو سانپ نے کاٹ لیا تھا، جس کے انہیں وہ اسپتال میں بھرتی ہونا پڑا ۔ کچھ گھنٹوں تک اسپتال میں بھرتی رہنے اور علاج کے بعد سلمان نے اپنی سالگرہ منائی ۔
ممبئی : سلمان خان نے گزشتہ رات کنبہ ، قریبی دوستوں اور بالی ووڈ سلیبریٹیز کے ساتھ اپنا یوم پیدائش منایا ۔ یوم پیدائش سے ایک دن پہلے سلمان خان کو سانپ نے کاٹ لیا تھا، جس کے انہیں وہ اسپتال میں بھرتی ہونا پڑا ۔ کچھ گھنٹوں تک اسپتال میں بھرتی رہنے اور علاج کے بعد سلمان نے اپنی سالگرہ منائی ۔ سالگرہ تقریب کے بعد سلمان خان کا بیان سامنے آیا ہے ، جس میں انہوں نے بتایا کہ کیسے سانپ نے انہیں کاٹا اور وہ اسپتال میں کتنی دیر تک بھرتی رہے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی صحت کو لے کر تازہ اپ ڈیٹ (Salman Khan Health Update) بھی دی ۔
سلمان خان (Salman Khan On Snake Bite) نے کہا کہ میرے فارم ہاوس میں ایک سانپ گھس آیا تھا ، میں اس کو لاٹھی کی مدد سے باہر لے گیا ۔ دھیرے دھیرے وہ میرے ہاتھ کے پاس آگیا ۔ پھر میں نے جب سانپ کو فارم ہاوس سے باہر چھوڑنے کیلئے پکڑا تب اس نے مجھے تین مرتبہ کاٹ لیا ۔ یہ ایک طرح کا زہریلا سانپ تھا ، میں چھ گھنٹے تک اسپتال میں رہا ۔۔۔۔ اب ٹھیک ہوں ۔
A snake had entered my farmhouse, I took it outside using a stick. Gradually it reached onto my hand. I then grabbed it to release, which is when it bit me thrice. It was a kind of poisonous snake. I was hospitalized for 6 hours...I am fine now: Actor Salman Khan on snake bite pic.twitter.com/cnDnUhglm5
اس سے پہلے سلمان خان کے والد سلیم خان (Salim Khan Reaction on Snake Bite) نے ای ٹائمس کو دئے انٹرویو میں بتایا تھا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو ہم واقعتا تشویش میں تھے ۔ سلمان انجیکشن لگوانے کیلئے نزدیک کے میڈیکل سینٹر پہنچے تھے ۔ شکر ہے کہ پتہ چلا کہ سانپ زہریلا نہیں تھا ۔ پھر وہ فارم ہاوس واپس آئے اور کچھ گھنٹوں کیلئے سو گئے ۔ وہ ٹھیک ہیں ۔ فکر کی کوئی بات نہیں ہے ، لیکن یہ ضرور ہے کہ ہم ڈر گئے تھے ۔
سلمان خان (Salman Khan Birthday Party) نے اتوار کی رات پنویل میں واقع اپنے فارم ہاوس میں سالگرہ کی ایک پارٹی کا اہتمام کیا ۔ اس پارٹی کو کافی ذاتی طریقہ سے منایا گیا ۔ اس میں کئی بڑی ہستیاں بھی شامل ہوئی تھیں ۔ سلمان خان نے اپنا یوم پیدائش اپنی بھانجی آیت کے ساتھ شیئر کیا ۔ آیت سلمان خان کی بہن ارپتا اور آیوش شرما کی چھوٹی بیٹی ہیں ۔ دونوں کو ایک ساتھ ہی کیک کاٹتے ہوئے دیکھا گیا ۔
قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔