ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کو سپریم کورٹ سے ملی بڑی راحت ، اس معاملہ میں نہیں ہوگی کوئی تعزیری کارروائی

سپریم کورٹ نے فلم ’لویاتری‘ کے نام پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے معاملے میں فلم پروڈیوسر سلمان خان کو بڑی راحت دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف تعزیراتی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 29, 2019 07:44 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سلمان خان کو سپریم کورٹ سے ملی بڑی راحت ، اس معاملہ میں نہیں ہوگی کوئی تعزیری کارروائی
سلمان خان ۔ فائل فوٹو ۔ پی ٹی آئی ۔

سپریم کورٹ نے فلم ’لویاتری‘ کے نام پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے معاملے میں فلم پروڈیوسر سلمان خان کو جمعہ کے روز بڑی راحت دیتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ کے ’دبنگ‘ کے خلاف تعزیراتی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ جسٹس اے ایم کھانولکر کی سربراہی میں بنچ نے کہا کہ سلمان اور فلم کے دیگر اداکاروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔


خیال رہے کہ یہ فلم گزشتہ سال 5 اکتوبر کو ریلیز کی گئی تھی ، جس میں سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما اور اداکارہ ورینہ حسین نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ فلم کے نام ’لویاتری‘ کے حوالے سے گجرات پولیس میں ایک رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔ رپورٹ میں شکایت کنندہ نے الزام لگایا تھا کہ فلم کا نام نوراتری کے نام سے مشابہت رکھتا ہے ، جس سے ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ بعدازاں یہ معاملہ عدالت عظمی میں پہنچا تھا۔


salman lovratri


پچھلی سماعت کے دوران ، سپریم کورٹ نے فلم ’لویاتری‘ کے لئے ایف آئی آر اور سلمان خان اور دیگر پروڈیوسروں کے خلاف فوجداری کارروائی پر روک لگا دی تھی۔
First published: Nov 29, 2019 07:44 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading