ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سلمان خان نے کیا سب سے طویل ریلیشن شپ کا انکشاف، کہا- بے حد خاص ہے یہ رشتہ

رواں ماہ کی 16 تاریخ یعنی 16 ستمبر کو ایک بار پھر آپ کے ٹی وی اسکرین پر آنے کے لئے تیار ہیں بگ باس۔

  • Share this:
سلمان خان نے کیا سب سے طویل ریلیشن شپ کا انکشاف، کہا- بے حد خاص ہے یہ رشتہ
بالی ووڈ اداکار سلمان خان۔ فائل فوٹو

رواں ماہ کی 16 تاریخ یعنی 16 ستمبر کو ایک بار پھر آپ کے ٹی وی اسکرین پر آنے کے لئے تیار ہیں بگ باس۔ گوا میں بگ باس کا 12واں سیزن لانچ کیا گیا۔ یہی نہیں سلمان خان نے شو میں حصہ لینے والی سیلیب جوڑی کا اعلان بھی کیا۔ اس درمیان سلمان خان نے اس شو اور اپنی زندگی سے متعلق کئی باتیں بھی لوگوں سے شیئر کیں۔


انہوں نے کہا، ’’میری زندگی کا سب سے بڑا ریلیشن شپ بگ باس کے ساتھ ہے‘‘۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس شو کی ان کی زندگی میں ایک خاص اہمیت ہے۔ سلمان نے اس بات کا بھی یقین دلایا کہ ہر بات کی طرح اس بار بھی شو لوگوں کو اچھے سے انٹرٹین کرے گا۔


آپ کو بتا دیں کہ اس بار شو کی تھیم مختلف جوڑیوں پر مبنی ہے۔ اس بار شو میں چھ جوڑیاں یعنی 12 کنٹیسٹنٹ ہوں گے۔ پہلی جوڑی ہوگی بھارتی اور لمباچیا۔ بھارتی نے شو سے جڑتے ہی یہ اعلان کر دیا کہ وہ اس شو میں جیتنے ہی آئی ہیں اور انہیں بگ باس کی پرائز منی کو گھر لے کر جانا ہے۔

First published: Sep 05, 2018 09:32 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading