ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

آگ میں کود کر شاہ رخ خان نے بچائی ایشوریہ رائے کی مینیجر کی جان، سلمان خان نے اس خاص انداز میں کی تعریف

دیوالی پارٹی کے دروان ارچنا کے لہنگے میں اچانک آگ لگ گئی تھی۔ آگ جب پھیل گئی تو ہر کوئی سکتے میں آگیا لیکن شاہ رخ خان نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے آگ میں کود کر ارچنا سدانند کی جان بچائی۔

  • Share this:
آگ میں کود کر شاہ رخ خان نے بچائی ایشوریہ رائے کی مینیجر کی جان، سلمان خان نے اس خاص انداز میں کی تعریف
آگ میں کود کر شاہ رخ خان نے بچائی ایشوریہ رائے کی مینیجر کی جان، سلمان خان نے اس خاص انداز میں کی تعریف

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے شاہ رخ خان کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ یہ ویڈیو ان کی فلم 'ہیپی نیو ایئر'  کے گانے منوا لاگے نہ کا ہے۔  اس گانے کے ایک سین میں شاہ رخ خان کی شرٹ میں آگ لگ جاتی ہے اور وہ مسکرا کر آگے بڑھ جاتے ہیں۔ وہیں اس ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں سلمان خان کی آواز سنائی دے رہی ہے۔ وہ اس وائس اوور میں یہ کہتے سنے جارہے ہیں کہ 'ہیرو وہ ہوتا ہے جو آگ میں کود کے،  بجھا کے بچاتا ہے'۔ اس ویڈیو میں سلمان خان نے شاہ رخ خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو ٹیگ بھی کیا ہے۔ یہاں دیکھیں سلمان خان کے سوشل میڈیا کے ذریعے شیئر کیا گیا ویڈیو۔۔








View this post on Instagram


@iamsrk


A post shared by Chulbul Pandey (@beingsalmankhan) on Oct 30, 2019 at 8:29am PDT




سلمان خان کے اس ویڈیو پر لوگوں کے تابڑتوڑ ردعمل آرہے ہیں۔ ہر کوئی شاہ رخ خان کی تعریفیں کرتا نظر آرہا ہے۔ بتا دیں کہ شاہ رخ خان نے حال ہی میں امیتابھ بچن کے گھر دیوالی پارٹی کے دوران ایسا کارنامہ کیا کہ چاروں جانب سے ان کی تعریفیں ہورہی ہیں۔ انہوں نے دیوالی پارٹی میں ایشوریہ رائے بچن کی مینیجر ارچنا سدانند کی جان اپنی جان سے کھیل کر بچائی ہے۔








View this post on Instagram



Renowned publicist and Aishwarya Rai Bachchan's manager of many years, Archana Sadanand's lehenga caught fire from a Diwali Diya and while onlookers didn't know what to do, superstar Shah Rukh Khan jumped to her rescue. While Archana and her daughter were present in the courtyard, her lehenga caught fire and when SRK noticed it, he took off his jacket to douse the flames with it. Reportedly, Archana sustained injuries in her right leg and hand while SRK too sustained minor burns which he got during his attempt to save her. Thankfully, because of the timely medical assistance and presence of ambulance nearby, Archana was immediately rushed to Nanavati Hospital in Vile Parle area. She was admitted to the ICU and visitors are not allowed to meet her as of now. She is recovering well, said the doctors. #archanasadanand #aishwaryaraibachchan #shahrukhkhan @viralbhayani

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) on Oct 30, 2019 at 8:12am PDT



واضح رہے کہ دیوالی پارٹی کے دروان ارچنا کے لہنگے میں اچانک آگ لگ گئی تھی۔ آگ جب پھیل گئی تو ہر کوئی سکتے میں آگیا لیکن شاہ رخ خان نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے آگ میں کود کر ارچنا سدانند کی جان بچائی۔ اس دوران شاہ رخ خان بھی جھلس گئے۔ ایسے میں جب یہ بات سلمان خان کو پتہ چلی تو انہوں نے شاہ رخ خان کا ایک ویڈیو شیئر کرکے ایسی بات کہی ہے کہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ اس ویڈیو میں سلمان خان نےکہا کہ 'ہیرو وہ ہوتا ہے جو آگ میں کود کے ، بجھا کے بچاتا ہے'۔  بتا دیں کہ شاہ رخ کے اس قدم کی جم کرسراہنا ہو رہی ہے اور خوب تعریفیں مل رہی ہیں۔
اس سے پہلے کوریو گرافر ۔ڈائریکٹر فرح خان نے بھی شاہ رخ خان کا شکریہ اداکرتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا تھا۔ا س ٹویٹ میں انہوں نے اخبار کی ایک کلیپنگ شیئر کی تھی۔ اس کلیپنگ میں شاہ رخ خان کی بہادری کے کارنامے کا ذکر کیا گیا تھا۔ یہاں دیکھیں فرح خان کا وہ ٹویٹ۔ ساتھ ہی انہوں نے ایشوریہ رائے کی مینیجر ارچنا سدانند کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا بھی کی ہے۔

طویل وقت سے ایشوریہ رائےبچن کی مینیجر ہیں ارچنا

واضح رہے کہ ارچنا سدانند طویل وقت سے بچن کنبے کی بہو ایشوریہ رائے بچن کی مینیجر ہیں۔ وہ ایشوریہ کے کام سے جڑے کئی اہم فیصلے لینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  تیز آگ میں کود پڑے شاہ رخ خان، خود زخمی ہوکر بچائی ایشوریہ رائے کی مینیجر کی جان



بتا دیں کہ امیتابھ بچن  کے گھر دیوالی پارٹی چل رہی تھی تبھی ارچنا سدا نند کا لہنگا آگ کی زد میں آگیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ بڑھنے لگی،  تبھی شاہ رخ خان بہادری دکھاتے ہوئے ارچنا کو بچانے کیلئے آگ میں کود پڑے۔ انہوں نے بڑی بہادری سے ارچنا کو آگ سے بچایا لیکن اس کوشش میں شاہ رخ خود بھی تھوڑے بہت جھلس گئے جبکہ ارچنا کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ ان کے جسم کا تقریبا 15 فیصدی حصہ آگ کی زد میں آگیا تھا۔  بتا دیں کہ ارچنا کو ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔

 

First published: Oct 31, 2019 09:21 AM IST
  • India
  • World

India

  • Active Cases

    6,039

     
  • Total Confirmed

    6,761

     
  • Cured/Discharged

    515

     
  • Total DEATHS

    206

     
Data Source: Ministry of Health and Family Welfare, India
Hospitals & Testing centres

World

  • Active Cases

    1,205,178

     
  • Total Confirmed

    1,680,527

    +76,875
  • Cured/Discharged

    373,587

     
  • Total DEATHS

    101,762

    +6,070
Data Source: Johns Hopkins University, U.S. (www.jhu.edu)
Hospitals & Testing centres