ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی بہن ارپتا اور بہنوئی آیوش کا ہوا کورونا ٹیسٹ ، رپورٹ آئی تو ...

بتادیں کہ منڈی میں کورونا وائرس کے کل 24 معاملات سامنے آئے ہیں ، جن میں سے 21مریض شفایاب ہوچکے ہیں ۔ دو لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ ایک ایکٹیو کیس ہے ۔

  • Share this:
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی بہن ارپتا اور بہنوئی آیوش کا ہوا کورونا ٹیسٹ ، رپورٹ آئی تو ...
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی بہن ارپتا اور بہنوئی آیوش کا ہوا کورونا ٹیسٹ ، رپورٹ آئی تو ...

بالی ووڈ اسٹار اداکار سلمان خان کی بہن ارپتا ، بہنوئی آیوش شرما ، دو بچوں اور کنبہ کے دس لوگوں کی کورونا رپورٹ منفی آئی ہے ۔ منگل کو محکمہ صحت نے کورونا جانچ کیلئے سب کے نمونے لئے تھے ۔ اب رپورٹ منفی آنے کے بعد سکھرام کنبہ نے راحت کی سانس لی ہے ۔ منڈی کے سی ایم او ڈاکٹر دیویندر شرما نے بتایا کہ ارپتا ، آیوش اور بچوں سمیت نوکروں کو ملا کر 10 لوگوں کے نمونے لئے گئے تھے ، جن کی رپورٹ منفی آئی ہے ۔


ارپتا اور آیوش دو بچوں کے ساتھ 15 جون کو ممبئی سے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ منڈی پہنچے تھے ۔ بچے چھوٹے ہونے کی وجہ سے انہیں ہوم کوارنٹائن کیا گیا تھا ۔ آیوش کنبہ سمیت والد اور ممبر اسمبلی انل شرما کے نئے گھر میں کوارنٹائن ہیں ۔ پورے معاملہ پر سوشل میڈیا میں سوالات بھی اٹھے تھے کہ انہیں ریڈ زون سے آنے کے بعد ہوم کوارنٹائن کیسے کیا گیا ۔


تصویر : انسٹاگرام ۔
تصویر : انسٹاگرام ۔


اس پر انتظامیہ نے دلیل دی تھی کہ ان کے ساتھ چھوٹے چھوٹے بچے تھے ، اس لئے انہیں انسٹی ٹیوشنل کوارنٹائن کرنے کی بجائے ہوم کوارنٹائن میں بھیجا گیا ۔

بتادیں کہ منڈی میں کورونا وائرس کے کل 24 معاملات سامنے آئے ہیں ، جن میں سے 21مریض شفایاب ہوچکے ہیں ۔ دو لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ ایک ایکٹیو کیس ہے ۔
First published: Jun 25, 2020 06:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading