ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کی بہن ارپتا دبئی کے ایک ریسٹورینٹ میں توڑنے لگیں پلیٹ ، ویڈیو وائرل ، یہ تھی اصل وجہ

ویڈیو میں ارپتا خان شرما (Arpita Khan Sharma) اپنی دوست کے ساتھ بات کررہی ہیں اور اپنے بغل میں رکھی پلیٹس کو فلور پر پھینکتی نظر آرہی ہیں ۔ ارپتا کا یہ ویڈیو دبئی کے ایک ریستوراں کا ہے ، جہاں وہ ایک کے بعد ایک پلیٹس کو توڑتی نظر آرہی ہیں ۔

  • Share this:
سلمان خان کی بہن ارپتا دبئی کے ایک ریسٹورینٹ میں توڑنے لگیں پلیٹ ، ویڈیو وائرل ، یہ تھی اصل وجہ
سلمان خان کی بہن ارپتا دبئی کے ایک ریسٹورینٹ میں توڑنے لگیں پلیٹ ، ویڈیو وائرل ، یہ تھی اصل وجہ

سلمان خان ان دنوں بگ باس 14 ہوسٹ کرنے اور اپنی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔ اس درمیان ان کی لاڈلی بہن ارپتا خان شرما سرخیوں میں چھائی ہوئی ہیں ۔ دراصل ارپتا کا ایک ویڈیو تیزی سے انٹرنیٹ پر وائرل ہورہا ہے ۔ ویڈیو میں ارپتا ایک ریسٹورینٹ میں اپنی دوست کے ساتھ نظر آرہی ہیں ، جہاں وہ ایک کے بعد ایک پلیٹس کو توڑتی نظر آرہی ہیں ۔ ارپتا بیٹھ کر اپنی فرینڈ سے بات کررہی ہیں اور اپنے بغل میں رکھی پلیٹس کو فلور پر پھینکتی جارہی ہیں ۔


ارپتا کا یہ ویڈیو دبئی کے ایک ریسٹورینٹ کا ہے ، جہاں وہ ایک کے بعد ایک پلیٹس کو توڑتی نظر آرہی ہیں ۔ حالانکہ ارپتا نے یہ پلیٹس غصے میں نہیں توڑے بلکہ یہ ایک تفریحی سرگرمی تھی ، جہاں اپنی فرینڈ سے بات کرتے ہوئے ہنس رہی ہیں اور پلیٹس کو پھینکتی جارہی ہیں ۔ ارپتا خان شرما نے اپنا یہ ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا تھا جو اب تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔




اس کے علاوہ ارپتا نے اپنے بیٹے کا ویڈیو بھی شیئر کیا تھا ۔ ویڈیو میں جہاں ارپتا ریستوراں میں پلیٹس توڑتی نظر آرہی ہیں تو وہیں ان کا بیٹا گھر پر پلیٹس کو پھینکتا ہوا نظر آیا ۔ ویڈیو میں ارپتا کو ان کی فرینڈ کے ساتھ مل کر پلیٹس توڑتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ بتادیں کہ حال ہی میں ارپتا خان شرما نے آیوش شرما کے ساتھ اپنی شادی کی سالگرہ منائی ۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی اور آیوش کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے شوہر کیلئے انتہائی رومانٹک اور اسپیشل پوسٹ شیئر کی تھی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Dec 05, 2020 12:44 PM IST