سلمان خان کی یوم پیدائش پر خاص اپیل، گھر کے باہر مداحوں کے لئے لگایا نوٹس
سلمان خان (Salman Khan) کے مداح ہر سال انہیں یوم پیدائش کی مبارکباد دینے کے لئے ان کے گھر کے باہر بھیڑ اکٹھا کرکے کھڑے ہوجاتے ہیں، لیکن اس سال کورونا وائرس (Coronavirus) کے سبب سلمان خان پہلے ہی محتاط ہوگئے ہیں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 27, 2020 10:16 AM IST

سلمان خان کی یوم پیدائش پر خاص اپیل، گھر کے باہر مداحوں کے لئے لگایا نوٹس
ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان (Salman Khan) کا آج یوم پیدائش ہے۔ سلمان خان آج اپنا 55واں یوم پیدائش (Happy Birthday Salman Khan) سیلبیریٹ کر رہے ہیں۔ تقریباً 30 سالوں سے بھی زیادہ وقت سے سلمان خان بالی ووڈ پر راج کر رہے ہیں۔ ان کے یوم پیدائش کے موقع پر ہرسال ان کے گلیکسی اپارٹمنٹ (Salman Khan House) کے سامنے مداحوں کی بھیڑ اکٹھا ہوجاتی ہے۔ سلمان خان کے مداح ہر سال انہیں مبارکباد دینے کے لئے ان کے گھر کے باہر بھیڑ اکٹھا کرکے کھڑے ہوجاتے ہیں، لیکن اس سال کورونا وائرس (Coronavirus) کے سبب سلمان خان پہلے ہی محتاط ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اپنے مداحوں کو بھی کووڈ-19 سے بچانے کے لئے ایک شاندار قدم اٹھایا ہے۔
سلمان خان نے اپنے یوم پیدائش سے پہلے بلڈنگ کے اندر ایک نوٹس لگایا ہے، جس کے ذریعہ انہوں نے اپنے مداحوں کو ایک خاص میسیج دیا ہے اور ان سے گھر کے باہر جمع نہ ہونے اور سوشل ڈیسٹنسنگ پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ یہی نہیں، اس نوٹس کے ساتھ انہوں نے اپنے مداحوں کو اس بات کی بھی اطلاع دی ہے کہ وہ اس یوم پیدائش پر اپنے گھر میں نہیں ہوں گے۔ یعنی سلمان خان، اس بار اپنے مداحوں سے نہیں مل سکیں گے۔
View this post on Instagram
سلمان خان کی طرف سے جاری اس نوٹس پر لکھا گیا ہے کہ ’ہرسال ہی مجھے میرے یوم پیدائش پر مداحوں سے بے شمار پیار ملتا رہا ہے، لیکن اس سال کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ میری آپ لوگوں سے اپیل ہے کہ گھر کے باہر بھیڑ جمع نہ ہونے دیں اور سوشل ڈیسٹنسنگ پر بھی عمل کریں۔ ماسک پہنئے، سینیٹائز کریں، سوشل ڈیسٹنسنگ پر عمل کیجئے۔ اس وقت میں گلیکسی میں نہیں ہوں’۔