ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

فارم ہاوس میں وقت گزار رہے سلمان خان کے ساتھ نظر آئی یہ بالی ووڈ اداکارہ ، لوگوں نے پوچھ ڈالے ایسے سوالات

سلمان خان اپنے والد سلیم خان سے دور فارم ہاوس میں اپنا وقت گزار رہے ہیں ۔ جہاں ان کے ساتھ بہن ارپتا اور ان کے شوہر آیوش شرما بھی ہیں ۔

  • Share this:
فارم ہاوس میں وقت گزار رہے سلمان خان کے ساتھ نظر آئی یہ بالی ووڈ اداکارہ ، لوگوں نے پوچھ ڈالے ایسے سوالات
سلمان خان ۔ فائل فوٹو ۔

کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں نافذ لاک ڈٓاون کی وجہ سے پورا بالی ووڈ اپنے اپنے گھروں میں قید ہے اور باہر نکلنے سے کترا رہا ہے ۔ اس درمیان سلمان خان اپنے والد سلیم خان سے دور فارم ہاوس میں اپنا وقت گزار رہے ہیں ۔ جہاں ان کے ساتھ بہن ارپتا اور ان کے شوہر آیوش شرما بھی ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی ارپتا اور آیوش کے بچے بھی ان کے ساتھ فارم ہاوس میں ہی سلمان کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں ۔





اس درمیان انہوں نے اپنے بھانجے کے ساتھ کچھ ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کئے اور اپنے فینس کو اس بات کی جانکاری دی ہے کہ آخر ان کا وقت کیسے گزر رہا ہے ۔ لیکن اس درمیان ان کا ایک ویڈیو کافی تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے ، جس میں وہ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو لے کر اسلئے بحث ہورہی ہے کہ جب ہر طرف لاک ڈٓون ہے ، تو آخر جیکلین سلمان سے ملنے ان کے فارم ہاوس کیسے پہنچ گئی ۔



دراصل یہ ویڈیو ایک ویڈیو کال کا ہے ، جو کہ جیکلین نے ریپر بادشاہ کو کی تھی ، جس کو دیکھنے کے بعد اب لوگ ان کے اس ویڈیو پر طرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں ۔ بتادیں کہ جیکلین ، بادشاہ کے ساتھ ایک میوزک ویڈیو گیندا پھول میں نظر آئی ہیں اور اسی کی وجہ سے جیکلین نے بادشاہ کو ویڈیو کال کیا تھا ، جس میں پیچھے سالمان خان بھی نظر آرہے ہیں ۔ یوٹیوب پر بادشاہ اور جیکلین کے اس نئے گانے کو لوگ کافی پسند کررہے ہیں ۔
First published: Mar 26, 2020 10:51 PM IST