உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سلمان خان کی آنے والی فلم پر کورونا کا اثر، ‘Tiger 3’ کی دہلی میں ہونے والی شوٹنگ ملتوی

    سلمان خان کی آنے والی فلم پر کورونا کا اثر، ‘Tiger 3’ کی دہلی میں ہونے والی شوٹنگ ملتوی ۔ تصویر : Instagram @beingsalmankhan

    سلمان خان کی آنے والی فلم پر کورونا کا اثر، ‘Tiger 3’ کی دہلی میں ہونے والی شوٹنگ ملتوی ۔ تصویر : Instagram @beingsalmankhan

    Salman Khan film Tiger 3 Shooting Postponed : ملک میں اومیکران (Omicron) کی وجہ سے آئی کورونا کی تیسری لہر بے قابو ہوتی دکھ رہی ہے ۔ آئے دن بڑھتے مریضوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے جہاں کئی فلموں کی ریلیز ملتوی کردی گئی ہے ، وہیں پہلے سے شیڈیول فلموں کی شوٹنگ رد کردی گئی ہے

    • Share this:
      ملک میں اومیکران (Omicron) کی وجہ سے آئی کورونا کی تیسری لہر بے قابو ہوتی دکھ رہی ہے ۔ آئے دن بڑھتے مریضوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے جہاں کئی فلموں کی ریلیز ملتوی کردی گئی ہے ، وہیں پہلے سے شیڈیول فلموں کی شوٹنگ رد کردی گئی ہے ۔ سلمان خان (Salman Khan) کی آنے والی فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ دہلی میں ہونی تھی ، جس کو اب ملتوی (Salman Khan film Tiger 3 Shooting Postpone) کردیا گیا ہے ۔

      ملک کی راجدھانی دہلی بالی ووڈ کیلئے خاص معنی رکھتا ہے ۔ انفراسٹرکچر کے علاوہ تاریخی مقامات کی وجہ سے یہاں اکثر شوٹنگ ہوتی رہتی ہے ۔ پچھلے دنوں رنویر سنگھ ، عالیہ بھٹ ، کارتک آرین ، رنبیر کپور اپنی اپنی فلموں کی شوٹنگ کیلئے دہلی میں تھے ۔ لیکن جس طرح سے دہلی میں بھی کورونا کے نئے کیس بڑھ رہے ہیں ، ایسے میں احتیاط برتتے ہوئے وائی آر ایف  (YRF) نے بھی ٹائیگر 3 (Tiger 3) کی شوٹنگ ملتوی کردی ہے ۔

      سلمان خان اور کٹرینہ کیف اسٹارر موسٹ اویٹیڈ فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ نئی دہلی میں آنے والی بارہ جنوری سے ہونے والی تھی ۔ ذرائع کی مانیں تو فلم کا بڑا حصہ ملک کی راجدھانی میں شوٹ کیا جانا ہے ، لیکن اومیکران کی وجہ سے کسی طرح کا خطرہ نہیں لینے کا فیصلہ یش راج فلمس نے کیا ہے ۔ ایسے حالات میں آوٹ ڈور شوٹنگ کرنے کا خطرہ کوئی بھی فلم ساز ۔ ڈائریکٹر نہیں لینا چاہے گا ۔

      منیش شرما کے ڈائریکشن میں بن رہی فلم ٹائیگر تھری سلمان خان کی سپرہٹ فرنچائزی فلم ہے ۔ ایکشن سے بھرپور اس فلم کی ٹیم دنیا کے کئی شہروں میں شوٹنگ کرچکی ہے ۔ فلم میں اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ کچھ فائٹ سین کی شوٹنگ فائٹ کو آرڈینیٹر اور ایک بڑی ٹیم کے ساتھ کیا جانا ہے ۔ حالانکہ پہلے ایسی اطلاع آئی تھی کہ کورونا پروٹوکال کا دھیان رکھتے ہوئے شوٹنگ کی جائے گی ، لیکن اب حالات کے پیش نظر میکرس نے سمجھداری بھرا فیصلہ کیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: