ایشوریہ رائے، سنگیتا بجلانی نہیں، اس اداکارہ سے شادی کرنا چاہتے تھے سلمان خان! فیملی کو بتائی پسند، لیکن۔۔۔۔
ایشوریہ رائے، سنگیتا بجلانی نہیں، اس اداکارہ سے شادی کرنا چاہتے تھے سلمان خان! فیملی کو بتائی پسند، لیکن۔۔۔۔
Bollywwod News: بھائی جان کی زندگی میں اگرچہ بہت سی لڑکیاں آئیں، لیکن شادی تک بات کسی کے ساتھ نہیں پہنچ سکی ۔ اسی وجہ سے سلمان خان کی شادی انڈسٹری میں ہمیشہ موضوع بحث رہی ہے۔
نئی دہلی : بالی ووڈ کے سب سے زیادہ اہل بیچلر سلمان خان 57 سال کی عمر میں بھی اپنی کی فٹنس اور لک کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہتے ہیں ۔ وہیں وہ اپنی لو اسٹوری اور معاشقہ کے حوالے سے بھی خبروں میں چھائے رہتے ہیں۔ بھائی جان کی زندگی میں اگرچہ بہت سی لڑکیاں آئیں، لیکن شادی تک بات کسی کے ساتھ نہیں پہنچ سکی ۔ اسی وجہ سے سلمان خان کی شادی انڈسٹری میں ہمیشہ موضوع بحث رہی ہے۔ سلمان خان کے معاشقہ کی بابت لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے اداکارہ سنگیتا بجلانی کو ڈیٹ کیا اور وہ کبھی اداکارہ ایشوریہ رائے سے شادی کرنا چاہتے تھے۔ حالانکہ ایسا کسی کے ساتھ نہیں ہو پایا ۔ لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ان کے علاوہ جب سلمان نے بالی ووڈ میں قدم بھی نہیں رکھا تھا تب وہ ایک ایسی اداکارہ سے شادی کرنا چاہتے تھے، جو اس وقت کی ٹاپ اداکارہ تھیں۔ جن کی خوبصورتی کو دیکھ کر سب ان کے دیوانے تھے۔ ان میں سے ایک سلمان خان بھی تھے ۔
یہاں ہم لیجنڈ اداکارہ ریکھا کی بات کر رہے ہیں۔ بتادیں کہ ریکھا کبھی سلمان خان کی کرش ہوا کرتی تھیں ۔ سلمان خان ریکھا کے اتنے بڑے دیوانے تھے کہ انہیں دیکھے بغیر نہیں رہ پاتے تھے ۔ وہ صبح 5.30 بجے اٹھتے تھے اور اپنی بالکنی میں بیٹھ جاتے تھے تاکہ وہ ریکھا کو جم جاتے ہوئے دیکھ سکیں۔ اس بات کا انکشاف خود سلمان خان نے اپنے ہوسٹ شو بگ باس میں کیا تھا ۔ خیال رہے کہ یہ باتیں اس وقت کی ہیں ، جب ریکھا سلمان کے شو 'بگ باس-8' میں اپنی فلم 'سپر نانی' کی تشہیر کیلئے پہنچی تھیں ۔ اس دوران سلمان خان اور ریکھا نے ایک دوسرے کی کافی تعریف کی اور پھر فینس کے ساتھ اپنی اپنی یادیں بھی شیئر کیں۔ شو میں سلمان نے اس وقت کہا تھا کہ جب وہ نوعمر تھے تو ریکھا پر ان کا بہت زیادہ کرش تھا ۔
سلمان نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ وہ ریکھا کے پڑوسی تھے اور انہیں مارننگ واک پر جانتے ہوئے دیکھنے کیلئے صبح 5:30 بجے اٹھ جاتے تھے ۔ وہ اپنی بالکنی سے انہیں دیکھتے تھے ۔ یہی نہیں وہ ریکھا کی وجہ سے ہی جم جایا کرتے تھے اور یوگا کلاسز میں بھی جایا کرتے تھے، جب کہ سلمان کا ان دونوں چیزوں سے کوئی لینا دینا نہیں تھا ۔
ریکھا سلمان کے شو 'بگ باس-8' میں اپنی فلم 'سپر نانی' کی تشہیر کیلئے پہنچی تھیں ۔
سلمان خان کے ان انکشافات پر ریکھا نے بھی ایک قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ سلمان نے اپنے خاندان کے سبھی لوگوں کو بتادیا تھا کہ وہ بڑے ہوکر ان سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔ ریکھا کے اس انکشاف پر سلمان نے بڑے ہی مزاحیہ انداز میں کہا: "شاید اسی لئے میری شادی نہیں ہوئی ۔" تب ریکھا نے بھی مزاحیہ انداز میں کہا کہ شاید میری بھی اسی لئے نہیں ہوئی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔