ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس میں اب سلمان خان سے پوچھ گچھ کی تیاری میں پولیس ، جانئے کیوں

بتایا جارہا ہے کہ سلمان خان ، سشانت سنگھ راجپوت کو لے ایک فلم بنانے والے تھے ، لیکن ایک تنازع کے بعد انہوں نے فلم کو اچانک بند کردیا ۔

  • Share this:
سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس میں اب سلمان خان سے پوچھ گچھ کی تیاری میں پولیس ، جانئے کیوں
سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس میں اب سلمان خان سے پوچھ گچھ کی تیاری میں پولیس ، جانئے کیوں

سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کیس میں ممبئی پولیس اب بالی ووڈ اداکار سلمان خان سے بھی پوچھ گچھ کرنے کی تیاری میں ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ سلمان خان ، سشانت سنگھ راجپوت کو لے ایک فلم بنانے والے تھے ، لیکن ایک تنازع کے بعد انہوں نے فلم کو اچانک بند کردیا ۔ اس معاملہ کو لے کر سلمان کی سابق مینیجر سے پولیس پہلے ہی پوچھ گچھ کرچکی ہے ۔ اب معاملہ کو لے کر پولیس سلمان خان سے بھی پوچھ گچھ کرنا چاہتی ہے ۔ نیوز 18 انڈیا کے نامہ نگار کے مطابق سلمان خان کو پوچھ گچھ کیلئے جلد ہی پولیس سمن جاری کرسکتی ہے ۔


اس معاملہ کو لے کر پولیس پہلے ہی سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم دل بے چارہ کی اداکارہ سنجنا سانگھی ، یش راج فلمس ، ریا چکرورتی اور دیگر کئی لوگوں سے پوچھ گچھ کرچکی ہے ۔ ایسے الزامات لگائے جارہے ہیں کہ سشانت سنگھ راجپوت ایک باصلاحیت اداکار تھے ، لیکن انڈسٹری کے ہی لوگوں نے انہیں اس قدر مایوس کیا کہ وہ ڈپریشن کے شکار ہوگئے اور بعد میں انہوں نے انتہائی چونکانے والا قدم اٹھا لیا ۔



بتادیں کہ آج سے ٹھیک ایک مہینے پہلے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کو ان کے باندرہ میں واقع فلیٹ میں مردہ پایا گیا تھا ۔ انہوں نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی تھی ۔ سشانت سنگھ کی آخری فلم دل بے چارہ اسی ماہ ۲۴ جولائی کو ریلیز ہونے جارہی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 14, 2020 11:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading