اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بالی ووڈ اداکار سلمان خان شلپا شندے کو کریں گے لانچ

    سلمان خان اور شلپا شنڈے

    سلمان خان اور شلپا شنڈے

    مشہور اداکار سلمان خان بگ بوس میں حصہ لےچکی ٹیلی ویژن اداکارہ شلپا شندے کو لانچ کرنے والے ہیں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      مشہور اداکار سلمان خان بگ بوس میں حصہ لےچکی ٹیلی ویژن اداکارہ شلپا شندے کو لانچ کرنے والے ہیں۔مشہور ٹیلی ویژن سیرئل ’بھابھی جی گھر پر ہیں‘سے نام کمانے والی اداکارہ شلپا شندے نے ریئلٹی ٹی وی شو ’بگ بوس11‘ کا خطاب جیتا تھا۔شلپا شندے اب بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے جارہی ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ وہ سلمان خان کی فلم ’رادھا کیوں گوری میں کیوں کالا‘سے ڈیبیو کرنے والی ہیں۔

      اس فلم میں سلمان کی مبینہ دوست لولیا ونتور بھی بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی ہیں۔فلم میں شلپا کا رول کیا ہوگا ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے لیکن شلپا ابھی سے اپنے رول اور اس فلم کو لے کافی پرجوش ہیں۔شلپا اس سے پہلے فلم’پٹیل کی پنجابی شادی‘میں ایک آئیٹم سانگ مارو لائن بھی کرچکی ہیں۔
      بتایا جارہا ہے کہ ’رادھا کیوں گوری میں کیوں کالا‘ ایک سچی کہانی پر مبنی فلم ہے اس میں مرکزی کردار میں جمی شیرگل نظر آئیں گے۔یہ فلم مئی 2019میں ریلیز ہوسکتی ہے اوراس کی ہدایت پریم سونی کریں گے۔
      First published: