اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سلمان خان کی جان کو خطرہ، دھمکی کے بعد ملی Y+ کیٹیگری کی سکیورٹی

    لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے بعد ممبئی پولیس نے سلمان خان کو سکیورٹی فراہم کی تھی۔ لیکن اب سلمان کی جان کو لاحق خطرے کے پیش نظر ممبئی پولیس نے ان کی سکیورٹی پہلے سے بھی زیادہ سخت کردی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Delhi
    • Share this:
      ممبئی: ممبئی پولیس نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی سکیورٹی پہلے سے بھی زیادہ بڑھا دی ہے۔ لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے بعد ممبئی پولیس نے سلمان خان کو سکیورٹی فراہم کی تھی۔ لیکن اب سلمان کی جان کو لاحق خطرے کے پیش نظر ممبئی پولیس نے ان کی سکیورٹی پہلے سے بھی زیادہ سخت کردی ہے۔ کیونکہ وہ سلمان خان کیلئے کوئی بھی لاپرواہی نہیں برتنے چاہتے۔

      حال ہی میں سلمان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی تھیں۔ اس کے بعد ہی اداکار کو ایکس Xکیٹیگری کی سکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ لیکن خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق ممبئی پولیس کی پروٹیکشن برانچ نے سلمان کی حفاظت کو دیکھتے ہوئے ان کی سیکورٹی کو پہلے سے زیادہ بڑھا کر Y+ کیٹیگری کر دی ہے کیونکہ وہ سلمان کو ہر طرح سے سکیورٹی فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ اب سے بالی ووڈ کے اس سپر اسٹار کو Y+ کیٹیگری کی سکیورٹی دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

      'میں نے ستیندر جین کو 10کروڑ روپے دیے'، مہاٹھگ سکیش چندر شیکھر کا بڑا الزام۔ LG کو لکھا خط

      سفید آؤٹ فٹ میں سربھی چندنا نے شیئر کیں خوبصورت تصاویر، فینس نے کچھ اس انداز میں کی تعریفی

      سلمان خان کی سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے ساتھ ایک پولیس گارڈ ہمیشہ ہتھیاروں کے ساتھ تعینات رہتا تھا۔ لیکن اب سلمان کی سکیورٹی میں اضافہ کرتے ہوئے ایک یا دو پولیس گارڈ 24 گھنٹے ہتھیاروں کے ساتھ سلمان کی حفاظت میں رہیں گے۔ یہ سب کچھ سلمان خان کو ملنے والی دھمکی کے بعد کیا گیا۔ پولیس سلمان کو ہر ممکن تحفظ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

      سلمان خان اکیلے نہیں ہیں جنہیں سکیورٹی کے تحت سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ سلمان خان کے علاوہ ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کی اہلیہ امریتا فڑنویس کی سکیورٹی میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سلمان خان کی طرح اب امریتا فڑنویس کے ساتھ مسلح سیکورٹی گارڈ ہمیشہ ان کی حفاظت میں تعینات رہیں گے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: