ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سلمان خان اور  ' میاں بھائی ' فیم روحان ارشد  کا نیا گانا، بھائی بھائی کو مل رہا ہے زبردست رسپانس

سلمان خان بالی ووڈ کی ایک ایسی شخصیت ہیں جو نئے ٹیلنٹ کو موقع دینے میں یقین رکھتے ہیں ۔حال ہی میں سلمان کی نظر جس ابھرتے ہوئے فن کار پر پڑی ہے وہ حیدرآباد کے نوجوان ریپر روحان ارشد ہیں۔

  • Share this:
سلمان خان اور  ' میاں بھائی ' فیم روحان ارشد  کا نیا گانا، بھائی بھائی کو مل رہا ہے زبردست رسپانس
سلمان خان بالی ووڈ کی ایک ایسی شخصیت ہیں جو نئے ٹیلنٹ کو موقع دینے میں یقین رکھتے ہیں ۔حال ہی میں سلمان کی نظر جس ابھرتے ہوئے فن کار پر پڑی ہے وہ حیدرآباد کے نوجوان ریپر روحان ارشد ہیں۔

سلمان خان بالی ووڈ کی ایک ایسی شخصیت ہیں جو نئے ٹیلنٹ کو موقع دینے میں یقین رکھتے ہیں ۔حال ہی میں سلمان کی نظر جس ابھرتے ہوئے فن کار پر پڑی ہے وہ حیدرآباد کے نوجوان ریپر روحان ارشد ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران سلمان خان  نے ممبئی میں اپنے گھر پر محدود ہونے کے بجائے وہاں سے تقریباََ پچاس کلو میٹر دور پانویل میں اپنے فارم ہاوس پر زندگی گزارنے کو ترجیح دی ہے۔ وہیں سے انہوں نے اب تک سوشل میڈیا کے ذریعہ تین ویڈیو گانوں کا اجراء کیا ہے۔


حال ہی میں ریکارڈ کردہ پہلے دو گانوں ' پیار کرو نا' حب الوطنی  اور ' تیرے بناء'  کو عشق کے موضوع پر ترتیب دیا گیا ہے۔  جبکہ ان کے تازہ ترین تیسرے گانے  ' بھائی بھائی 'کا موضوع ہندو مسلم اتحاد ہے۔ اس گانے کی موسیقی معروف میوزک ڈائریکٹر ساجد واجد نے دی ہے ۔جبکہ اس گانے کو سلمان خان اور دانش صابری نے مل کر لکھا ہے اور دوسرے دو گانوں کی طرح اسے سلمان خان نے خود اپنی آواز دی ہے لیکن اس گانے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کو سلمان کے ساتھ   نوجوان حیدرآبادی ریپر روحان ارشد نے بھی اپنی آواز دی ہے ۔




اس کے علاوہ اس گانے کا ریپ ليرکس کا کریڈٹ بھی  روحان ارشد کو دیا گیا ہے ۔ سلمان خان نے بھائی بھائی گانے کے اجراء پر ٹویٹر کے ذریعہ اپنے فینس کو لکھا کہ۔" میں نے آپ سب کے لیے کچھ بنایا ہے ، دیکھ کے بتانا کیسا لگا ،  آپ سب کو عید مبارک "
روحان اور ارشد نے  تقریباً ایک سال پہلے راپ سونگمیاں میاں میاں بھائی اپن کو بولتے میاں بھائی ہندی/دکنی اُردو ریپ سانگ کے ذریعہ موسیقی کی دنیا میں ایک دھماکہ کیا تھا۔


میاں بھائی سانگ کو صرف یو ٹیوب پر ہی 300 ملین سے زیادہ لوگوں نے دیکھا ہے ۔سلمان خان کے ساتھ کام کرنے پر بے حد خوش حیدرآبادی فن کار روحان ارشد نے  ' بھائی بھائی ' کے لیے انہیں موقع دیے جانے پر سلمان خان کا شکریہ ادا کیا۔  تین دن پہلے یو ٹیوب پر اجراء ہوئے گانے ' بھائی بھائی ' کے بول اور موسیقی کو شائقین نے کافی سراہا ہے تقریباً چار منٹ پر مشتمل اس گانے کے تین دن میں   اسے بیس ملین سے زائد لوگوں نے دیکھا ہے۔
First published: May 29, 2020 04:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading