اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سنجے دت نے بدلا انداز، بولے- کینسر کو میں ہرا دوں گا، ویڈیو وائرل

    سنجے دت نے بدلا انداز، بولے- کینسر کو میں ہرا دوں گا، ویڈیو وائرل

    سنجے دت نے بدلا انداز، بولے- کینسر کو میں ہرا دوں گا، ویڈیو وائرل

    سنجے دت (Sanjay Dutt) نے اپنی آنے والی فلم کے جی ایف (KGF) چیپٹر-2 کی بھی جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ فلم کے جی ایف کے لئے وہ داڑھی بڑھا رہے ہیں، جس کی شوٹنگ نومبر سے شروع ہو رہی ہے۔

    • Share this:
      ممبئی: سنجے دت (Sanjay Dutt) کی فیملی، بالی ووڈ (Bollywood) اور ان کے مداحوں کے دلوں کی دھڑکن تب تیز ہوگئی، جب انہیں اگست مہینے میں یہ پتہ چلا کہ بالی ووڈ کے ’بابا’ لنگ کینسر (Lung Cancer) سے لڑ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا (Social Media) پر ان دنوں ان کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ ہیئر کٹ (Sanjay Dutt's new hair cut) لینے کے بعد کہہ رہے ہیں کہ وہ اس بیماری کو ہرا دیں گے۔ یہ ویڈیو مشہور ہیئر اسٹائلسٹ عالم حکیم (Aalim Hakim) نے پوسٹ کیا ہے۔ ویڈیو میں سنجو بابا نے نہ صرف اپنی بیماری کو لے کر بات کی بلکہ انہوں نے ان کی آنے والی فلم کے جی ایف (KGF) کو لے کر بھی ایک بڑی جانکاری اپنے مداحوں کو دی ہے۔

      وائرل ہو رہے اس ویڈیو کو اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر شیئر کرتے ہوئے مشہور ہیئر اسٹائلسٹ عالم حکیم (Aalim Hakim) نے لکھا ہے- ’رحم دل فطرت والے ہمارے پسندیدہ راک اسٹار سنجے دت سیلون میں’۔ ویڈیو میں بالی ووڈ (Bollywood) اداکار سنجے دت کہہ رہے ہیں۔ ہائے، میں سنجے دت (Sanjay Dutt) ہوں۔ واپس سیلون میں آکر اچھا لگا۔ میں نے ہیئر کٹ کرایا ہے۔ اگر آپ دیکھ پا رہے ہیں تو میں کہنا چاہوں گا کہ میری زندگی میں ایک نئے زخم نے انٹری لی ہے، لیکن میں اسے ہرا دوں گا۔ میں اس کینسر کی بیماری سے جلد نجات پا لوں گا’۔

       




      اس ویڈیو میں انہوں نے اپنی آنے والی فلم کے جے ایف چیپٹر-2 کی بھی جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ فلم کے جی ایف کے لئے وہ داڑھی بڑھا رہے ہیں، جس کی شوٹنگ نمبر سے شروع ہو رہی ہے۔ وہ اس فلم میں مین ولین ادھیرا کا رول کر رہے ہیں۔ کے جی ایف چیپٹر 2 کے علاوہ سنجے دت کے پاس کئی فلمیں ہیں۔ ان میں بھج: دی پرائڈ آف انڈیا، ٹورباز، شمشیرا اور پرتھوی راج جیسی فلمیں شامل ہیں۔

      واضح رہے کہ کورونا کے دوران سنجے دت کی فلم سڑک 2 ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں وہ پوجا بھٹ، عالیہ بھٹ اور آدتیہ رائے کپور کے ساتھ نظر آئے تھے۔ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد بالی ووڈ میں نیپوٹزم (اقربا پروری) کا شکار یہ فلم ہوئی۔ مہیش بھٹ کی ہدایت کاری میں اس فلم کے ٹریلر کو یوٹیوب پر 12 ملین سے زیادہ ڈس لائکس ملے تھے، جو اپنے آپ میں ریکارڈ ہے۔

       

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: