ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سنجے دت کی وائرل فوٹو دیکھ کر بڑھی مداحوں کی تشویش، اتنے کمزور ہو گئے ہیں اداکار

سنجے دت کی یہ تصویر دیکھنے کے بعد ان کے تمام مداح کافی حیران ہیں۔ دراصل، اس تصویر میں سنجے دت کافی کمزور نظر آ رہے ہیں۔ ان کا وزن بھی کافی کم لگ رہا ہے۔ اس تصویر سے پتہ چل رہا ہے کہ ان کی صحت دن بہ دن گرتی جا رہی ہے۔

  • Share this:
سنجے دت کی وائرل فوٹو دیکھ کر بڑھی مداحوں کی تشویش، اتنے کمزور ہو گئے ہیں اداکار
(photo credit: instagram/@bollywoodbubble)

ممبئی۔ بالی ووڈ اداکار سنجے دت (Sanjay Dutt) ان دنوں کینسر سے نبردآزما ہیں۔ انہیں چوتھے اسٹیج کا لنگ کینسر (Lung Cancer) ہے۔ حال ہی میں اداکار اپنی اہلیہ مانیتا دت اور بچوں کے ساتھ دبئی گئے تھے جہاں سے اب وہ واپس ممبئی لوٹ آئے ہیں۔ اس درمیان سوشل میڈیا (Social Media) پر سنجے دت کی ایک تصویر کافی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ سنجے دت کی یہ تصویر دیکھنے کے بعد ان کے تمام مداح کافی حیران ہیں۔ دراصل، اس تصویر میں سنجے دت کافی کمزور نظر آ رہے ہیں۔ ان کا وزن بھی کافی کم لگ رہا ہے۔ اس تصویر سے پتہ چل رہا ہے کہ ان کی صحت دن بہ دن گرتی جا رہی ہے۔




 





View this post on Instagram




 

Sanjay Dutt spotted by a fan during his Hospital visit. . . . . . . . . . . . @duttsanjay #bollywood #getwellsoon #instadaily #spotted #hospital #bollywoodactor #sanjaydutt #sanju #sanjubaba #baba #picoftheday #viral #btown


A post shared by Bollywood Bubble (@bollywoodbubble) on





اس تصویر کو دیکھنے کے بعد سنجے دت کے مداحوں کی تشویش بھی بڑھ گئی ہے۔ اداکار کی یہ تصویر اسپتال کے عملے کے ذریعہ ہی کلک کی گئی ہے۔ جس میں ان کے ساتھ ایک خاتون ڈاکٹر نظر آ رہی ہیں۔ اس تصویر سے پتہ چلتا ہے کہ ان کی صحت ان دنوں کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ وائرل فوٹو میں سنجے دت بلو رنگ کی ٹی شرٹ اور ڈارک بلو جینس میں دکھائی دے رہے ہیں اور ہاتھ میں ماسک پکڑے ہوئے ہیں۔ سنجے دت کی ان تصویروں پر اب ان کے مداح کمنٹ کر رہے ہیں اور ان کی صحت وعافیت کے لئے دعائیں مانگ رہے ہیں۔

غور طلب ہے کہ بیتے اگست ماہ میں ہی سنجے دت نے خود کے لنگ کینسر سے متاثر ہونے کی بات اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کی تھی۔ اداکار نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے بتایا تھا کہ انہیں لنگ کینسر ہے۔ جس کے بعد سے ان کے لئے دعاوں کا دور شروع ہو گیا تھا۔ سنجے دت کے ساتھ ہی ان کی اہلیہ مانیتا دت نے بھی اداکار کے کینسر کو لے کر سوشل میڈیا پر پوسٹ شئیر کی تھی۔ سنجے دت سانس کی تکلیف کے پیش نظر لیلاوتی اسپتال میں بھرتی کرائے گئے تھے جس کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ بھی کرایا گیا تھا۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 05, 2020 03:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading