ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ایسی کیا بات تھی جو چھوٹی بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کرنے پر زبردست ٹرول ہو گئے سنجے دت؟

سنجو بابا سوشل میڈیا پر ایسی غلطی کر بیٹھے کہ لوگوں کے غصے کا شکار ہو گئے اور خبروں میں آگئے ہیں

  • Share this:
ایسی کیا بات تھی جو چھوٹی بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کرنے پر زبردست ٹرول ہو گئے سنجے دت؟
سنجو بابا سوشل میڈیا پر ایسی غلطی کر بیٹھے کہ لوگوں کے غصے کا شکار ہو گئے اور خبروں میں آگئے ہیں

آج کل بالی ووڈ اسٹارس اپنی فلموں سے زیادہ سوشل میڈیا سرگرمیوں کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔ اب سنجو بابا گزشتہ کافی دنوں سے خبروں سے دور تھے۔ لیکن بےخبری میں سوشل میڈیا پر ایسی غلطی کر بیٹھے کہ لوگوں کے غصے کا شکار ہو گئے اور خبروں میں آگئے ہیں۔ سنجو بابا نے ’نیشنل گرل چائلڈ ڈے‘ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بیٹی کو وش کیا۔


ان کے مداحوں کو غصہ اس بات پر آیا کیوں کہ سنجے دت نے صرف چھوٹی بیٹی اقرا کے ساتھ تصویر شیئر کی۔ اس میں بڑی بیٹی تریشالا کا کہیں بھی ذکر نہیں تھا۔


بس یہی بات سنجو بابا کے مداحوں کو پسند نہیں آئی اور انہوں نے ’بابا‘ کو ٹرول کرنا شروع کر دیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے سنجے دت پر بچوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے کا الزام لگایا۔ ایک صارف نے لکھا،  آپ شاید بھول گئے ہیں کہ آپ کی دوبیٹیاں ہیں۔ اس کے بعد ایک صارف نے لکھا، تریشالا کے بارے میں کیا کہنا ہے، وہ آپ کی بڑی بیٹی ہے؟ میں کوئی منفی پروپیگنڈہ نہیں پھیلا رہی ہوں۔ لیکن میں بھی ایک بڑی بیٹی ہوں اس لئے سوال پوچھ رہی ہوں۔


بتا دیں کہ تریشالا بالی ووڈ اداکار سنجے دت اور ان کی پہلی بیوی رچا شرما کی بیٹی ہیں۔ طویل عرصہ سے تریشالا ہندوستان میں نہیں بلکہ اپنے نانا- نانی کے ساتھ امریکہ میں رہ رہی ہیں۔


First published: Jan 28, 2019 10:56 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading