உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

     مانیتا دت کے برتھ ڈے پر سنجے دت نے لکھا دل کو چھولینے والا پوسٹ، کہا- ’تمہی ہو جینے کی وجہ‘

    سنجے دت (Sanjay Dutt) نے اپنی بیوی مانیتا دت (Manyata Dutt) کے یوم پیدائش پر بے حد خوبصورت لفظوں میں تعریف کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ سنجے دت کے الفاظ سے واضح ہے کہ مانیتا دت نے ان کی زندگی کو سنوار دیا ہے۔

    سنجے دت (Sanjay Dutt) نے اپنی بیوی مانیتا دت (Manyata Dutt) کے یوم پیدائش پر بے حد خوبصورت لفظوں میں تعریف کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ سنجے دت کے الفاظ سے واضح ہے کہ مانیتا دت نے ان کی زندگی کو سنوار دیا ہے۔

    سنجے دت (Sanjay Dutt) نے اپنی بیوی مانیتا دت (Manyata Dutt) کے یوم پیدائش پر بے حد خوبصورت لفظوں میں تعریف کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ سنجے دت کے الفاظ سے واضح ہے کہ مانیتا دت نے ان کی زندگی کو سنوار دیا ہے۔

    • Share this:
      سنجے دت (Sanjay Dutt) اور مانیتا دت (Manyata Dutt) بالی ووڈ اداکار پاور فُل جوڑا مانے جاتے ہیں۔ بھلے ہی سنجے دت اور مانیتا دت کے درمیان عمر میں کافی فرق ہے، لیکن دونوں کی محبت غضب کی ہے۔ مانیتا دت سے شادی کے بعد سنجے دت کی بے ترتیب زندگی میں بھی کافی ٹھہراو آیا ہے، یہ خود اداکار بھی مانتے ہیں۔ اسی لئے مانیتا دت کا شکریہ ادا کرنے کے لئے ان کی یوم پیدائش سے بہتر کیا دن ہو سکتا ہے۔ سنجو بابا نے سوشل میڈیا پر ایک دل چھو لینے والا نوٹ لکھ کر اپنی شریک حیات (لائف پارٹنر) کو مبارکباد دی ہے۔

      سنجے دت نے انسٹا گرام اور ٹوئٹر پر مانیتا دت کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر میں سنجے دت نے مانیتا دت کے ہاتھوں کو اپنے ہاتھوں میں تھام رکھا ہے۔ مانیتا دت بے حد خوش لگ رہی ہیں۔ اس تصویر کے ساتھ ہی سنجے دت نے لکھا، ’مجھے اور میری فیملی کو آگے بڑھانے کی وجہ تم ہو... تم ایک انکریڈیبل پرسن ہو، اس کے لئے شکریہ اور تم یہ ہمیشہ دھیان رکھتی ہو کہ میں آگے جو بھی کروں سب سے اچھا کروں۔ ’ہیپی برتھ ڈے مام مانیتا دت‘۔

      (تصویرکریڈٹ: duttsanjay/Instagra)
      (تصویرکریڈٹ: duttsanjay/Instagra)


      مانیتا دت کو سنجے نے کہا Mom

      اپنے برتھ ڈے پر اپنے شوہر کے منہ سے اتنی تعریف سننے کے بعد تو مانیتا دت کا خوش ہونا لازمی ہے۔ مانیتا دت نے بھی جواب میں ہارٹ والے ایموجی شیئر کرکے پیار ظاہر کیا۔ واضح رہے کہ سنجے دت نے سال 2008 میں مانیتا دت کو اپنا شریک حیات بنایا تھا۔ شادی کے وقت سنجے دت 50 سال کے تھے تو مانیتا دت 29 سال کی تھیں۔ دونوں خوشحال شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں اور دو بچوں کے والدین ہیں۔ مانیتا دت اپنے بچوں کی پرورش کے ساتھ ساتھ سنجے دت کا دھیان بھی ایک بچے کی طرح رکھتی ہیں، شاید اسی لئے انہوں نے یوم پیدائش کی مبارکباد دیتے ہوئے مانیتا دت کو مام کہا۔

      سنجے دت کا سہارا ہیں مانیتا دت

      سال 2020 میں جب سنجے دت کو کینسر ہوا تھا تب بھی مانیتا دت نے اداکار کو ذہنی طور پر سہارا دیا اور مضبوطی کے ساتھ ڈٹی رہیں۔ علاج کے دوران سنجے دت کی ہمت اور حوصلہ بڑھاتی رہیں، نتیجتاً سنجے دت پوری طرح صحتیاب ہوگئے اور پھر سے فلم انڈسٹری میں ایک کے بعد ایک پروجیکٹس میں مصروف چل رہے ہیں۔ آج ان کی فلم ‘شمشیرا‘ ریلیز ہوئی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: