ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ خودکشی کیس میں نیا موڑ ، سنجے لیلا بھنسالی اور آدتیہ چوپڑا کے بیان میں فرق ، مزید الجھا معاملہ

آدتیہ چوپڑا سے ورسوا پولیس اسٹیشن میں صبح ساڑھے آٹھ بجے سے 12 بجے تک پوچھ گچھ کی گئی ۔ اس سے پہلے ممبئی پولیس نے اس معاملہ میں سنجے لیلا بھنسالی سے پوچھ گچھ کی تھی ، لیکن ممبئی پولیس کے ذرائع کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی اور آدتیہ چوپڑا کے بیانات میں کافی فرق ہے ۔

  • Share this:
سشانت سنگھ خودکشی کیس میں نیا موڑ ، سنجے لیلا بھنسالی اور آدتیہ چوپڑا کے بیان میں فرق ، مزید الجھا معاملہ
سشانت سنگھ خودکشی کیس میں نیا موڑ ، سنجے لیلا بھنسالی اور آدتیہ چوپڑا کے بیان میں فرق

سشانت سنگھ راجپوت خودکشی معاملہ میں ممبئی پولیس نے ہفتہ کو یش راج فلمس کے آدتیہ چوپڑا سے پوچھ گچھ کی ۔ آدتیہ چوپڑا سے ورسوا پولیس اسٹیشن میں صبح ساڑھے آٹھ بجے سے 12 بجے تک پوچھ گچھ کی گئی ۔ اس سے پہلے ممبئی پولیس نے اس معاملہ میں سنجے لیلا بھنسالی سے پوچھ گچھ کی تھی ، لیکن ممبئی پولیس کے ذرائع کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی اور آدتیہ چوپڑا کے بیانات میں کافی فرق ہے ۔ ممبئی پولیس کے ذرائع کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی کا حال ہی میں پولیس نے بیان درج کیا تھا ، جس میں بھنسالی نے بتایا تھا کہ وہ سشانت کو اپنی فلم باجی راو مستانی میں لینا چاہتے تھے ، لیکن سشانت یش راج فلمس کے ساتھ کنٹریکٹ ہونے کی وجہ سے فلم نہیں کر پائے ۔ اس کے لئے انہوں نے یش راج پروڈکشن سے بات کی تھی ، لیکن بات نہیں بن پائی ۔


تاہم اب اس معاملہ میں کل آدتیہ چوپڑا کا بیان ورسوا پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ، جس میں آدتیہ نے اس بات سے صاف انکار کردیا کہ سنجے لیلا بھنسالی نے ان سے رابطہ کیا تھا ۔ آدتیہ چوپڑا نے پولیس کو بتایا کہ سنجے لیلا بھنسالی نے یش راج فلمس سے بات نہیں کی تھی کہ وہ سشانت کو باجی راو مستانی میں کاسٹ کرنا چاہتے ہیں ۔ آدتیہ چوپڑا نے پولیس کو بتایا کہ جب سشانت یش راج فلمس کے ساتھ کنٹریکٹ میں ہوتے ہوئے مہندر سنگھ دھونی کی بایوپک میں کام کرسکتے ہیں تو کیا باجی راو مستانی میں نہیں کرسکتے تھے ؟ اس بارے میں کوئی بھی یش راج فلمس کے پاس نہیں آیا ۔


یہ بھی پڑھیں : سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کو ملی ریپ اور جان سے مارنے کی دھمکی ، سائبر کرائم سے مانگی مدد


اتنا ہی نہیں پولیس ذرائع کے مطابق آدتیہ چوپڑا نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کے ان الزامات میں کوئی سچائی نہیں ہے ، کیونکہ بھنسالی کی رام لیلا رنویر سنگھ نے سال 2012 میں سائن کی تھی اور یش راج کے ساتھ سشانت کا کنٹریکٹ بھی سال 2012 کے نومبر میں شروع ہوا تھا ۔ بھنسالی کے ساتھ فلم نہ کرنے دینے کیلئے یش راج فلمس نے اجازت نہیں دی یہ سوال نہیں اٹھتا ۔ اس کے ساتھ ہی پانی فلم کو لے کر اٹھ رہے سوالات پر بھی آدتیہ چوپڑا سے سوال پوچھا گیا ۔

خودکشی سے کچھ دن قبل اس خطرناک بیماری کا علاج کرانے کیلئے سات دنوں تک اسپتال میں بھرتی تھے سشانت سنگھ راجپوت

آدتیہ چوپڑا نے اپنے بیان میں ریا چکرورتی سے وابستہ جانکاری بھی بتائی ۔ آدتیہ چوپڑا کے مطابق ایک سال پہلے ریا چکرورتی ان کے ساتھ یوروپ ٹور پر گئی تھیں ۔ ریا نے دو اشتہارات کی شوٹنگ کی تھی ، جس کی شوٹنگ میں ہوئی تھی اور ریا کی فلائٹ ٹکٹ ، ہوٹل ، ایڈ شوٹ کے سبھی اخراجات آدتیہ چوپڑا کی کمپنی نے اٹھایا تھا ۔ علاوہ ازیں ریا کے دیگر اخراجات سشانت سنگھ نے ہی کئے تھے ۔ کیونکہ اس ٹور کے دوران ریا نے شاپنگ بھی کی تھی اور شاپنگ کیلئے سشانت کا کریڈٹ کارڈ استعمال کیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں : سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کی اس ٹاپ لیس فوٹو نے مچادیا تھا تہلکہ ، جانئے کیوں

پولیس ذرائع کے مطابق پوچھ گچھ میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ریا چکرورتی نے گزشتہ سال گیارہ مہینوں میں سشانت سنگھ کے اکاونٹ سے کافی رقم خود کیلئے خرچ کی ہے ۔ یہ رقم کتنی ہے ، اس کی فی الحال جانچ کی جارہی ہے ۔ بتا دیں کہ اداکار سشانت سنگھ نے 14 جون کو ممبئی میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی تھی ، جس کے بعد سے ہی اداکار کے فین اس معاملہ میں سی بی آئی جانچ کی مانگ کررہے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 19, 2020 08:45 PM IST