ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اس اسٹار کڈ کے ساتھ سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی کریں گی بالی ووڈ میں ڈیبیو

  • Share this:
اس اسٹار کڈ کے ساتھ سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی کریں گی بالی ووڈ میں ڈیبیو
شرمن سہگل

ان دنوں بالی ووڈ میں اسٹر کڈس کی اینٹری کا دور چل رہا ہے۔ حال ہی میں ایک اوراسٹار کڈ نے بالی ووڈ میں اینٹری کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ یہ اسٹرا کڈ کوئی اور نہیں بلکہ بالیووڈ کے سب سے بڑے فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی شرمن سہگل ہیں ۔ شرمن سہگل حال ہی میں بالی ووڈ میں اینٹری لینے جارہی ہیں۔ ان کی فلم بن کر تیار ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ شرمن کی ڈیبیو فلم کا ٹریلر بھی آنے والا ہے۔ شرمن بالی ووڈ میں جاوید جعفری کے ہینڈسم بیٹے کے ساتھ فلموں میں اینٹری لے رہی ہیں۔ شرمن بیحد خوبصورت ہیں۔ ایسا مانا جارہا ہے کہ وہ بالی ووڈ کی بڑی۔نبڑی ایکڑس کو ٹکر دے سکتی ہیں۔

بتادیں کہ سنجے لیلا بھنسالی فلم 'ملال' کے ذریعے اپنی بھانجی شرمن سہگل اور جاوید ھعفری کے بیٹے میزان کو لانچ کرنے والے ہیں۔ اس کا ٹریلر کل یعنی 18 مئی کو رلیز ہونے والا ہے۔ وہیں اس سے پہلے انہوں نے سال 2008 مین فلم 'سانوریاں' کے ذریعے دو اسٹار کڈ رنبیر کپور اور سونم کپور کو بالی ووڈ میں لانچ کیا تھا۔


بتایا جارہا ہے کہ میزان اور شرمن کی پہلی فلم ملال ایک لو اسٹوری ہے۔ میڈیا رپورتص میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس لو اسٹوری کو بالی ووڈ کی باقی فلموں سے الگ رکھنے کیلئے ایک ٹوئسٹ بھی رکھا گیا ہے۔ وہیں میزان اور شرمن کے فرسٹ لک کو دیکھ کر ماناجارہا ہے کہ 'ملال' کے ذریعے یہ دونوں اسٹار کڈ سوشل میڈیا پرچھانے والے ہیں۔


First published: May 17, 2019 10:48 PM IST