ائیرپورٹ پر لفٹ کا انتظار کر رہی تھیں سارا علی خان، میڈیا کو دیکھتے ہی کیا ایسا...
ویڈیو میں سارا ممبئی ائیرپورٹ پر نظر آ رہی ہیں جہاں وہ پہلے تو لفٹ کا انتظار کرتی نظر آتی ہیں، لیکن جب لفٹ نہیں آتی تو وہ زینے سے ہی ائیرپورٹ سے باہر آ جاتی ہیں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 03, 2020 10:57 AM IST

(photo credit: instagram/@viralbhayani)
ممبئی۔ بالی ووڈ اداکارہ سارا علی خان (Sara Ali Khan) ان دنوں کافی سرخیوں میں ہیں۔ اداکارہ نے کافی کم وقت میں ہی بالی ووڈ میں کافی نام کما لیا ہے۔ ان کی فلموں کے ساتھ ہی ان کا انداز بھی لوگوں کو کافی پسند آتا ہے۔ بیتے دنوں سشانت سنگھ راجپوت موت (Sushant Singh Rajput Death) معاملے میں سامنے آئے ڈرگس کیس میں سارا علی خان کا بھی نام سامنے آیا تھا، لیکن ان سب کے بعد بھی ان کی فین فالوئنگ میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ اس بیچ سارا علی خان کا ایک ویڈیو (Sara Ali Khan Video) تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ ائیرپورٹ پر نظر آ رہی ہیں۔
ویڈیو میں سارا ممبئی ائیرپورٹ پر نظر آ رہی ہیں جہاں وہ پہلے تو لفٹ کا انتظار کرتی نظر آتی ہیں، لیکن جب لفٹ نہیں آتی تو وہ زینے سے ہی ائیرپورٹ سے باہر آ جاتی ہیں۔ اس درمیان سارا کی ایک خاتون فین انہیں کمپلیمنٹ دیتی ہیں اور کہتی ہیں ' مجھے لگتا ہے آپ بہت پیاری ہیں'۔ اس پر سارا جواب میں اپنی خاتون فین کا بہت ہی پیار سے شکریہ ادا کرتی ہیں اور آگے نکل جاتی ہیں۔ سارا کا یہ ویڈیو تیزی سے انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہا ہے۔
یہ ویڈیو سلیبریٹی فوٹوگرافر ویرل بھیانی نے اپنے آفیشیل انسٹاگرام اکاونٹ پر شئیر کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سارا اپنی آئندہ فلم ' قلی نمبر ون' کو لے کر بھی کافی چرچا میں ہیں۔ فلم میں سارا کے ساتھ ورون دھون بھی نظر آئیں گے۔ بتا دیں، سشانت سنگھ راجپوت موت معاملے میں سامنے آئے ڈرگس کیس میں نام آنے کے بعد سارا علی خان پوری طرح سے غائب ہو گئی تھیں اور انہوں نے میڈیا سے دوری بنا لی تھی۔ لیکن اب وہ واپس اپنے پرانے انداز میں لوٹ چکی ہیں۔