ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سیف علی خان- کرینہ کپور کی ہولی پارٹی کے لئے سوٹ میں نکلیں سارہ علی خان، پھر بکنی میں مچایا دھمال

سارہ علی خان کے ہولی سلیبریشن کی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں۔ ان تصویروں میں سے کچھ تصویروں میں سارہ علی خان وہائٹ سوٹ (سفید ڈریس) اور کلرفل دوپٹے میں نظر آرہی ہیں اور کچھ میں وہ سفید بکنی میں پول میں دھمال مچاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

  • Share this:
سیف علی خان- کرینہ کپور کی ہولی پارٹی کے لئے سوٹ میں نکلیں سارہ علی خان، پھر بکنی میں مچایا دھمال
سیف علی خان- کرینہ کپور کی ہولی پارٹی کے لئے سوٹ میں نکلیں سارہ علی خان

ممبئی: گزشتہ روز پورے ملک میں ہولی کھیلی گئی، ہولی (Holi 2021) پر بالی ووڈ کے ستاروں نے بھی خوب مستی کی۔ کئی ستاروں نے سوشل میڈیا (Social Media) پر اپنی ہولی سلیبریشن کی تصویر شیئر کی ہیں۔ کئی شخصیات نے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعہ ہولی کی مبارکباد دی۔ ہولی پر سیف علی خان (Saif Ali Khan) اور کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan) نے بھی اپنے گھر میں پارٹی کا انتظام کیا تھا، جس میں سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان بھی پہنچی تھیں، جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔


سارہ علی خان کے ہولی سلیبریشن کی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں۔ ان تصویروں میں سے کچھ تصویروں میں سارہ علی خان وہائٹ سوٹ (سفید ڈریس) اور کلرفل دوپٹے میں نظر آرہی ہیں اور کچھ میں وہ سفید بکنی میں پول میں دھمال مچاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ دراصل، سیف کرینہ کپور کے گھر کے باہر جب سارہ علی خان کو اسپاٹ کیا گیا تو وہ ٹریڈیشنل لُک میں نظر آئیں اور اس کے بعد گھر میں چل رہی پول پارٹی میں وہ بالکل الگ ہی لُک میں نظر آئیں۔


(photo credit: instagrsam/@instantbollywood)
(photo credit: instagrsam/@instantbollywood)


(photo credit: instagram/@underrated.actress)
(photo credit: instagram/@underrated.actress)


سارہ علی خان کی ان تصویروں پر فین طرح طرح کے ردعمل ظاہر کر رہے ہیں، جہاں کچھ صارف سارہ علی خان کے لُک کی تعریف کر رہے ہیں تو کچھ انہیں بکنی تصاویر پر ٹرول بھی کر رہے ہیں۔ حالانکہ، یہ پہلی بار نہیں ہے، جب سارہ علی خان کو ان کے بولڈ لُک کے تحت ٹرول کیا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے بھی سارہ علی خان کئی بار ٹرولس کے نشانے پر رہ چکی ہیں، لیکن سارہ علی خان کو ان ٹرولس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ تبھی تو اداکارہ اکثر ہی اپنے بولڈ اوتار سے سوشل میڈیا کے درجہ حرارت میں اضافہ کرتے رہتے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 30, 2021 05:13 PM IST