ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سارہ علی خان نے بلیک بلاوز پہن کرکرایا فوٹو شوٹ، فین نے پوچھا- ’اسے پہنتے کیسے ہیں‘...

سارہ علی خان (Sara Ali Khan) نے فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کے تازہ ترین کلیکشن کی ڈریس پہن کر فوٹو شوٹ کرایا ہے، جس میں ان کی خوبصورتی دیکھتے ہی بنتی ہے۔ ان کے مداح اس فوٹو شوٹ کی جم کر تعریف کر رہے ہیں۔ کچھ لوگوں نے ان کی ڈریس کو لے کر کچھ سوال پوچھے ہیں تو کچھ لوگوں نے انہیں ٹرول کر دیا گیا ہے۔

  • Share this:
سارہ علی خان نے بلیک بلاوز پہن کرکرایا فوٹو شوٹ، فین نے پوچھا- ’اسے پہنتے کیسے ہیں‘...
سارہ علی خان نے بلیک بلاوز پہن کر کرایا فوٹو شوٹ

ممبئی: سیف علی خان (Saif Ali Khan) کی بیٹی اور بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان (Sara Ali Khan) سرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔ وہ صرف فلموں کے سبب سرخیوں میں نہیں رہتی ہیں بلکہ سوشل میڈیا (Social Media) پوسٹ کے سبب بھی سرخیوں میں ہیں۔ مداح ان کے سوشل میڈیا پوسٹ کو بہت پسند کرتے ہیں اور وہ بھی اپنے مداحوں کے رابطے میں بنے رہنے کے لئے سوشل میڈیا پر بہت سرگرم رہتی ہیں۔ کورونا بحران کے سبب ابھی تک ان کی کوئی فلم سنیما گھروں میں ریلیز نہیں ہوئی ہے، لیکن ایک ڈریس کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔


سارہ علی خان نے منیش ملہوترا کے تازہ ترین کلیکشن کی ڈریس پہن کر فوٹو شوٹ کرایا ہے، جس میں ان کی خوبصورتی دیکھتے ہی بنتی ہے۔ ان کے مداح اس فوٹو شوٹ کی جم کر تعریف کر رہے ہیں۔ کچھ لوگوں نے ان کی ڈریس کو لے کر سوال پوچھے ہیں تو کچھ لوگوں نے انہیں ٹرول کر دیا ہے۔


دراصل سارہ علی خان نے منیش ملہوترا کی جو ڈریس پہن کر فوٹو شوٹ کرایا ہے، اس میں انہوں نے بلیکس بلاوز پہنا ہوا ہے۔ مداح ان کے بلاوز کو لے کر ان سے طرح طرح کے سوال پوچھ رہے ہیں۔ ایک مداح نے کمنٹ سیکشن میں پوچھا ہے کہ اسے پہنتے کیسے ہیں؟


سارہ علی خان کی پہنی ہوئی ڈریس پر لوگوں کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
سارہ علی خان کی پہنی ہوئی ڈریس پر لوگوں کا ردعمل سامنے آیا ہے۔


کام کے مورچے کی بات کریں تو سارہ علی خان کی آنے والی فلم کا نام ہے ’اترنگی رے (Atrangi Re)‘۔ اس فلم کا ڈائریکشن آنند ایل رائے نے کیا ہے۔ حال ہی میں اس فلم کی شوٹنگ پوری ہوئی ہے۔ اس میں اکشے کمار (Akshay Kumar) اور دھنش (Dhanush) جیسے فنکار ہیں۔

وکی کوشل (Vicky Kaushal) کی اپ کمنگ فلم ’دی اممارٹل اشوتھماما‘ سے بھی سارہ علی خان کا نام جڑ رہا ہے۔ خبر ہے کہ یہ ایک بہت بڑے بجٹ کی فلم ہے، جسے میکرس بھی بڑے لیول پر بنانا چاہتے ہیں۔ سارہ علی خان ابھی تک آفیشیل طور پر اس فلم سے نہیں جڑی ہیں، لیکن امکان ہے کہ جلد ہی ان کی فلم میں انہیں شامل کرنے کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 31, 2021 07:40 PM IST