ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سارہ علی خان کو نہیں ہے پسند پیسوں کی بربادی، بولیں- ’سروجنی کے کپڑوں میں بھی خوش ہوں‘

سارہ علی خان (Sara Ali Khan) کا کہنا ہے کہ انہیں زیادہ پیسے خرچ کرنا بالکل پسند نہیں ہے۔ نہ ہی انہیں برانڈیڈ کپڑوں کا شوق ہے۔ سارہ علی خان کے مطابق، وہ ڈیزائنر اور مہنگے کپڑوں پر پیسے خرچ کرنے سے زیادہ سروجنی نگر کے کپڑے خریدنا پسند ہے۔ وہ سروجنی نگر کے شلوار سوٹ میں بھی کافی خوش ہیں۔

  • Share this:
سارہ علی خان کو نہیں ہے پسند پیسوں کی بربادی، بولیں- ’سروجنی کے کپڑوں میں بھی خوش ہوں‘
سارہ علی خان کو نہیں پسند پیسوں کی بربادی، بولیں- ’سروجنی کے کپڑوں میں بھی خوش ہوں‘

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان (Sara Ali Khan) اکثر ہی اپنے ڈریسنگ اور فٹنس کو لے کر سرخیوں میں چھائی رہتی ہیں۔ سارہ علی خان کا انداز ان کے مداحوں کے درمیان خوب پسند کیا جاتا ہے۔ انہوں نے سال 2018 میں ’کیدار ناتھ (Kedarnath)‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ ان کی فلم کو بھی شائقین سے اچھا رسپانس ملا تھا۔ سارہ علی خان اپنی فلموں (Sara Ali Khan Movies) کے ساتھ ہی اپنے اسٹائل اسٹیٹمنٹ کو لے کر بھی خوب سرخیوں میں رہتی ہیں۔ اکثر بالی ووڈ سیلبس کے کپڑے اور ایسے سیریز دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ کتنے مہنگے اور ڈیزائنر کپڑے پہنتے ہوں گے، لیکن سارہ علی خان اس معاملے میں ذرا الگ ہیں۔


کئی بڑے فیشن شوز کی شو اسٹاپر رہ چکیں سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ انہیں زیادہ پیسہ خرچ کرنا بالکل پسند نہیں ہے۔ نہ ہی انہیں برانڈیڈ کپڑوں کا شوق ہے۔ سارہ علی خان کے مطابق، وہ ڈیزائنر اور مہنگے کپڑوں پر پیسے خرچ کرنے سے زیادہ سروجنی نگر کے کپڑے خریدنا پسند ہے۔ وہ سروجنی نگر کے شلوار سوٹ میں بھی کافی خوش ہیں۔ یعنی سارہ علی خان کو ڈیزائنر اور برانڈیڈ کپڑوں پر روپئے خرچ کرنے سے زیادہ نارمل کپڑے خرید کر پیسے بچانا پسند ہے۔ وہیں دوسری اداکارہ کو دیکھیں تو وہ اس معاملے میں بالکل الگ ہیں۔


سارہ علی خان اپنی فلموں کے ساتھ ہی اپنے اسٹائل اسٹیٹمنٹ کو لے کر بھی خوب سرخیوں میں رہتی ہیں۔
سارہ علی خان اپنی فلموں کے ساتھ ہی اپنے اسٹائل اسٹیٹمنٹ کو لے کر بھی خوب سرخیوں میں رہتی ہیں۔


ورک فرنٹ کی بات کریں تو لاسٹ ٹائم سارہ علی خان، ورون دھون کے ساتھ ’کلی نمبر-1‘ میں نظر آئی تھیں۔ وہیں حال ہی میں اکشے کمار اور دھنش کے ساتھ ان کی ’اترنگی رے‘ کی ریلیز ڈیٹ کا بھی اعلان ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں سارہ علی خان ایک بار پھر بڑی بہن بن گئی ہیں۔ ان کے والد اور بالی ووڈ اداکارہ سیف علی خان چوتھی بار ابا بنے ہیں۔ کرینہ کپور خان نے گزشتہ 21 فروری کو ہی اپنے دوسرے بچے کو جنم دیا ہے، جس کی تصویر دیکھنے اور نام جاننے کے لئے ہر کوئی بیتاب ہے۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 24, 2021 08:55 AM IST