உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Amrita Singh Birthday: جب عالیہ-تاپسی کی فلم میں امرتا سنگھ نے لوٹی لائم لائٹ، بیٹی بھی رہ گئی تھی حیران

    Happy BirthdayAmrita Singh: آج امرتا سنگھ کا یوم پیدائش (Amrita Singh Birthday) ہے۔ وہ آج اپنا 64واں یوم پیدائش (Happy Birthday Amrita Singh) منا رہی ہیں۔ امرتا سنگھ جتنا اپنی شاندار اداکاری اور خوبصورتی کو لے کر سرخیوں میں رہی، اتنا ہی زیادہ وہ سرخیوں میں اپنی ذاتی زندگی کو لے کر بھی رہیں۔ امرتا سنگھ کی زندگی میں ایک موقع ایسا بھی آیا تھا، جب ان کی بیٹی ہی ان کے بارے میں غلط سوچتی تھیں۔

    • Share this:
      امرتا سنگھ (Amrita Singh) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ رہی ہیں۔ 1980 کی دہائی میں امرتا سنگھ اپنی زبردست اداکاری سے ہندی فلم انڈسٹری میں چھا گئی تھیں۔ انہوں نے ’بیتاب‘ فلم سے ڈیبیو کیا تھا اور پہلی فلم کے بعد وہ راتوں رات اسٹار بن گئی تھیں۔ ان کی اچھی خاصی فین فالوئنگ بن گئی تھی۔ آج امرتا سنگھ کا یوم پیدائش (Amrita Singh Birthday) ہے۔ وہ آج اپنا 64واں یوم پیدائش (Happy Birthday Amrita Singh) منا رہی ہیں۔ امرتا سنگھ جتنا اپنی شاندار اداکاری اور خوبصورتی کو لے کر سرخیوں میں رہی، اتنا ہی زیادہ وہ سرخیوں میں اپنی ذاتی زندگی کو لے کر بھی رہیں۔

      بیٹی سارہ علی خان ہیں اسٹار

      سیف علی خان اور امرتا سنگھ کی شادی کے بارے میں خبریں آج بھی چھپتی ہیں۔ امرتا سنگھ نے 12 سال چھوٹے سیف علی خان سے 1991 میں شادی کی تھی۔ دونوں کے دو بچے سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان ہیں۔ سارہ علی خان جہاں کامیاب اسٹار بن چکی ہیں تو وہیں ابراہیم علی خان بھی اپنے ڈیشنگ لُک کو لے کر سرخیوں میں رہتے ہیں۔ امرتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان بالکل ان کی طرح ہی دکھتی ہیں۔ سارہ علی خان اپنی ماں کے بہت قریب ہیں اور ان سے بہت پیار بھی کرتی ہیں۔

      عالیہ-تاپسی پر بھاری پڑیں امرتا سنگھ

      سارہ علی خان ویسے اپنی ماں امرتا سنگھ سے سب سے زیادہ پیار کرتی ہیں۔ انہوں نے کئی دفعہ کہا ہے کہ وہ پوری طرح ممی گرل ہیں۔ امرتا سنگھ اب کم فلمیں کرتی ہیں۔ حالانکہ، اب وہ جو بھی فلمیں کرتی ہیں، منتخب کرکے کرتی ہیں اور ان فلموں میں وہ ہر کسی پر بھاری پڑ جاتی ہیں۔ یہاں تک کہ عالیہ بھٹ اور تاپسی پنو جیسے اسٹارس کی فلموں میں بھی سپورٹنگ کردار میں وہی فلم میں چھائی رہیں۔ پھر چاہے ’ٹو اسٹیٹس‘ کی کویتا ملہوترا ہو، ’اورنگ زیب‘ کی نینا وادھوا، ’ہندی میڈیم‘ میں بھی عرفان خان کے ساتھ انہوں نے پرنسپل لوڑھا کے کردار میں زبردست نظر آئی تھیں۔ اس کے علاوہ بدلا میں ’رانی کور‘ کے کردار نے تو سب کی خوب واہ واہی بٹوری تھی۔

      اداکاری ایسی کی بیٹی بھی رہ گئی حیران

      تاہم امرتا سنگھ کی زندگی میں ایک موقع ایسا بھی آیا تھا، جب ان کی بیٹی ہی ان کے بارے میں غلط سوچتی تھیں۔ ہارپر بازار کو دیئے ایک انٹرویو میں سارہ علی خان نے بتایا تھا کہ انہیں لگتا تھا کہ سیف علی خان اور امرتا سنگھ ’نگیٹیو لوگ‘ ہیں۔ سارہ علی خان نے اس انٹرویو میں بتایا تھا کہ اپنے ابا سیف علی خان کی فلم ’اوم کارا‘ میں اور اماں کا فلم ’کل یگ‘ میں امرتا سنگھ کو دیکھنے کے بعد انہیں لگا تھا کہ ان کے ابا خراب زبان (گالی) کا استعمال کرتے ہیں اور ماں ایک پورن سائٹ چلاتی ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: