உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سیف علی خان کی بیٹی اداکارہ سارا علی خان کو چاہئے کس کی بانہوں کا سہارا؟ وادیوں کے درمیان کہہ ڈالی یہ بات

    سیف علی خان کی بیٹی اداکارہ سارا علی خان کو چاہئے کس کی بانہوں کا سہارا؟ وادیوں کے درمیان کہہ ڈالی یہ بات ۔ تصویر : @saraalikhan95/Instagram

    سیف علی خان کی بیٹی اداکارہ سارا علی خان کو چاہئے کس کی بانہوں کا سہارا؟ وادیوں کے درمیان کہہ ڈالی یہ بات ۔ تصویر : @saraalikhan95/Instagram

    بالی ووڈ اداکارہ سارا علی خان (Sara Ali Khan) نے ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس میں وہ پھول کے باغ میں نظر آرہی ہیں ۔ ویڈیو میں وہ لداخ کی روایتی ڈریس Goncha پہنے نظر آرہی ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      بالی ووڈ اداکارہ سارا علی خان ان دنوں اپنی فلموں سے زیادہ اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کو لے کر سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ سارا کو گھومنے کا کافی شوق ہے ۔ وہ اکثر اپنے کنبہ اور دوستوں کے ساتھ گھومنے نکل جاتی ہیں ۔ سوشل میڈیا پر آج ایک بڑی تعداد میں انہیں لوگ فالو کرتے ہیں ۔ اداکارہ کی سوشل میڈیا پر چاہنے والوں کی تعداد کروڑوں میں ہے ۔ اداکارہ کی سوشل میڈیا پر چاہنے والوں کی تعداد کروڑوں میں ہے ۔ حال ہی میں انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ، جو کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔

      سارا علی خان نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس میں وہ پھول کے باغ میں نظر آرہی ہیں ۔ ویڈیو میں وہ لداخ کی روایتی ڈریس میں نظر آرہی ہیں ۔ درخت اور بیک گراونڈ میں پہاڑ ویڈیو کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کررہے ہیں ۔

      سارا علی خان کا یہ لک دیکھنے کے بعد لوگوں کو ان میں شرمیلا ٹیگور کی جھلک دکھائی دے رہی ہے ۔ شرمیلا نے اپنی فلم کشمیر کی کلی میں یہی ڈریس پہنا تھا ۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے سارا علی خان نے اس کے کیپشن میں لکھا : تیری بانہوں کا سہارا جو ملا ہے ، اس باغیچہ کا کونہ کونہ کھلا ہے ۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95)





      ویڈیو کے بیک گراونڈ میں یہ کہاں آ گئے ہم گانا سن سکتے ہیں ۔ سارا کے اس ویڈیو کو فینس سے لے کر ستارے تک کافی پسند کررہے ہیں ۔ لوگ ان کے اس نئے ویڈیو پر بیوٹیفل اور گارجیس کمنٹ کررہے ہیں ۔

      ورک فرنٹ کی بات کریں تو سارا علی خان اب ڈائریکٹر آنند ایل رائے کی فلم اترنگی رے میں نظر آئیں گی ۔ فلم میں ان کے ساتھ اکشے کمار اور دھنش جیسے اداکار نظر آئیں گے ۔ فینس فلم کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: