ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سارہ علی خان فل ڈیڈکشن کے ساتھ ورک آوٹ، ویڈیو میں دکھا زبردست انداز

بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان (Sara Ali Khan) ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’قلی نمبر ون (Coolie No. 1)’ کے پرموشن میں مصروف ہیں۔ حال ہی میں قلی نمبر ون کا ٹریلر ریلیز ہوا ہے، جو شائقین کے درمیان خوب پسند کیا جارہا ہے۔

  • Share this:
سارہ علی خان فل ڈیڈکشن کے ساتھ ورک آوٹ، ویڈیو میں دکھا زبردست انداز
سارہ علی خان فل ڈیڈکشن کے ساتھ ورک آوٹ، ویڈیو میں دکھا زبردست انداز

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان (Sara Ali Khan) ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’کلی نمبر ون (Coolie No. 1)’ کے پرموشن میں مصروف ہیں۔ حال ہی میں کلی نمبر ون کا ٹریلر ریلیز ہوا ہے، جو شائقین کے درمیان خوب پسند کیا جارہا ہے۔ اس درمیان سارہ علی خان کا ایک ویڈیو (Sara Ali Khan Workout Video) تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں سارہ علی خان ورک آوٹ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ یہ ویڈیو سارہ علی خان نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر شیئر کیا جارہا ہے، جس میں انہیں اپنے ٹرینر کے ساتھ ورک آوٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔


ویڈیو میں سارہ علی خان الگ الگ طرح کے ایکسر سائز کرکے پسینہ بہا رہی ہیں، جہاں وہ کبھی پش اپس تو کبھی اسکویٹس کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سارہ علی خان نے کیپشن میں لکھا ہے- ’جب بھی آپ خدشات میں ہوں، ورک آوٹ ضرور کریں۔ پش اپس اور کرنچیس کی گنتی نہ کریں’۔ حالانکہ، یہ پہلی بار نہیں ہے جب سارہ علی خان نے اپنے ورک آوٹ ویڈیو سے لوگوں کو حیران کیا ہو۔ اکثر ہی سارہ علی خان اپنے ورک آوٹ ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔


 




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95)






واضح رہے کہ جلد ہی سارہ علی خان فلم ’کلی نمبر ون’ میں نظر آئیں گی۔ فلم کرسمس کے موقع پر یعنی 25 دسمبر کو ریلیز ہوگی، جس میں سارہ علی خان کے ساتھ ورون دھون لیڈ رول میں نظر آئیں گے۔ ایک ہفتے پہلے ہی کلی نمبر ون کا ٹریلر ریلیز ہوا ہے اور اسے ابھی تک 5 کروڑ 44 لاکھ سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں۔ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم امیزون پرائم ویڈیوز پر ریلیز ہوگی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 06, 2020 04:04 PM IST