ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سارا علی خان سے فوٹوگرافرس نے کردی ایسی گزارش ، اداکارہ نے کہا : معاف کرو دوستو ، لیکن ۔۔۔

سارا علی خان (Sara Ali Khan) کسی بھی موقع پر دکھائی دیں ، ماسک کے بغیر نظر نہیں آتی ہیں ۔ یہی نہیں وہ لوگوں کے رابطے میں آنے سے بھی بچنے کی پوری کوشش کرتی ہیں ۔ سارا علی خان کا ایسا ہی ایک ویڈیو سامنے آیا ہے ، جس میں وہ ماسک پہنے اپنی گاڑی کی جانب جاتی نظر آرہی ہیں اور سب سے پہلے اپنے ہاتھ سینیٹائز کرتی ہیں ۔

  • Share this:
سارا علی خان سے فوٹوگرافرس نے کردی ایسی گزارش ، اداکارہ نے کہا : معاف کرو دوستو ، لیکن ۔۔۔
سارا علی خان سے فوٹوگرافرس نے کردی ایسی گزارش ، اداکارہ نے کہا : معاف کرو دوستو ، لیکن ۔۔۔ تصویر سارا علی خان کے انسٹاگرام سے ۔

کورونا وائرس کی وجہ سے ہرکوئی خوف کے سائے میں دکھائی دے رہا ہے ۔ ایک سال ہونے کو آیا ہے اور ابھی تک اس وائرس نے دنیا کا پیچھا نہیں چھوڑا ہے ۔ ایسے میں ہر طرف لوگ اس کو لے کر احتیاط برتتے نظر آرہے ہیں ۔ بالی ووڈ سلیبریٹیز بھی خود کو اس وائرس سے بچانے کیلئے ڈسپلن میں نظر آرہے ہیں ۔ ماسک سے لے کر سینیٹائزنگ تک کا پورا خیال رکھ رہے ہیں ۔ ایسا ہی کچھ بالی ووڈ اداکارہ سارا علی خان کا بھی حال ہے ۔ سارا خود کو کورونا کے رابطے میں آنے سے بچانے کیلئے پوری احتیاط برت رہی ہیں اور حال ہی میں جب وہ ائیرپورٹ پر دیکھی گئیں تو یہاں اس کی جھلک دیکھنے کو بھی ملی ۔


سارا علی خان کسی بھی موقع پر دکھائی دیں ، ماسک کے بغیر نظر نہیں آتی ہیں ۔ یہی نہیں وہ لوگوں کے رابطے میں آنے سے بھی بچنے کی پوری کوشش کرتی ہیں ۔ سارا علی خان کا ایسا ہی ایک ویڈیو سامنے آیا ہے ، جس میں وہ ماسک پہنے اپنی گاڑی کی جانب جاتی نظر آرہی ہیں اور سب سے پہلے اپنے ہاتھ سینیٹائز کرتی ہیں ۔ سارا کے گاڑی میں بیٹھتے ہی فوٹوگرافرس ان سے ماسک اتارنے کی گزارش کرتے ہیں ، لیکن سارا معافی مانگتے ہوئے ایسا کرنے سے منع کردیتی ہیں ۔




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)






سارا علی خان کا یہ ویڈیو سلیبریٹیز فوٹوگرافر ویرل بھیانی نے اپنے آفیشیل انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا ہے ، جس میں فوٹوگرافرس ان سے ماسک اتارنے کی گزارش کرتے ہیں ۔ اس کے جواب میں سارا علی خان کہتی ہیں کہ معاف کرنا دوستو ، لیکن ماسک نہیں اتاروں گی ۔ اس پر ایک فوٹوگرافر ان سے کہتا ہے کہ اب تو آپ کار میں بیٹھ گئی ہیں ، ایسے میں سارا ڈرائیور کا حوالہ دیتے ہوئے ایسا کرنے سے منع کردیتی ہیں ۔ ویڈیو سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ سارا ان دنوں اپنی صحت کو لے کر کافی محتاط ہیں اور کورونا سے دوری بنائے رکھنے کی پوری کوشش کررہی ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jan 03, 2021 12:52 PM IST