سارہ علی خان کا ریمپ واک پرپھسلا پیر، کارتک آرین نے ایسے تھاما ہاتھ، دیکھیں ویڈیو
سارہ علی خان اورکارتک آرین کا ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہورہا ہے۔
سوشل میڈیا پران دنوں سارہ علی خان اورکارتک آرین کا ایک ویڈیو کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ وائرل ویڈیوایک ایوارڈ شوکا ہے، جہاں کارتک، سارہ علی خان کوچیلنج دیتے ہوئے انہیں ایک سینڈل پرکیٹ واک کرنے کوکہتے ہیں۔
ممبئی: کارتک آرین اورسارہ علی خان بالی ووڈ کی بہترین جوڑیوں میں شمارہیں۔ ویسے توان دونوں نے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کی خبرپرکافی مہرنہیں لگائی، لیکن کئی باردونوں کو ساتھ گھومتے پھرتے دیکھا گیا ہے۔ ایسے میں حال ہی میں دونوں کے درمیان بریک اپ کی خبروں نے زورپکڑلیا تھا۔ اب کارتک آرین اورسارہ علی خان کے درمیان موجودہ وقت میں رشتہ کیسا ہے، یہ توکہہ پانا مشکل ہے، لیکن سوشل میڈیا پروائرل ہورہے ایک ویڈیو کو دیکھ کرایسا لگتا ہےجیسے ابھی بھی یہ دونوں ایک دوسرے کا کافی خیال رکھتے ہیں۔
دراصل سوشل میڈیا پران دنوں سارہ علی خان اورکارتک آرین کا ایک ویڈیو کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ وائرل ویڈیوایک ایوارڈ شوکا ہے، جہاں کارتک، سارہ علی خان کوچیلنج دیتے ہوئے انہیں ایک سینڈل پرکیٹ واک کرنے کوکہتے ہیں۔ اس پرسارہ علی خان اپنی ایک سینڈل اتارلیتی ہیں اورواک کرنے لگتی ہیں، لیکن تبھی ان کا کپڑا ان کے پیرمیں پھنس جاتا ہے اوروہ گرنے لگتی ہیں۔ اتنے میں ہی کارتک آرین، سارہ علی خان کا ہاتھ پکڑ لیتے ہیں اورانہیں گرنے سے بچالیتے ہیں۔
ایسے میں یہ ویڈیو اب کافی تیزی سے سوشل میڈیا پروائرل ہورہا ہے اورلوگوں کوان دونوں کی کیمسٹری خوب پسند آرہی ہے۔ جہاں کچھ لوگ اسے بہترین بتا رہے ہیں تو کچھ ان دونوں کی کیمسٹری کی تعریف کررہے ہیں۔
آپ کوبتادیں کہ حال ہی میں کارتک آرین اورسارہ علی خان کے درمیان بریک اپ کی خبریں سامنے آئی تھی، لیکن یہ ویڈیوکچھ اورہی کہانی کہہ رہا ہے۔ وہیں بات کریں ورک فرنٹ کی توسنیما گھروں میں حال ہی میں ریلیزہوئی کارتک آرین کی فلم 'بیوی، شوہراوروہ' کافی بہترین کمائی کررہی ہے، اس میں ان کے مخالف اننیا پانڈے اوربھومی پیڈنیکرہیں۔ وہیں 2020 میں کارتک آرین اورسارہ علی خان 'آج کل' میں نظرآئیں گے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔