உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جھانوی کپور کے ساتھ سارا علی خان کی یہ تصویر نہیں دیکھی ہوگی پہلے ، اب ہورہی وائرل، جانئے کیوں

    جھانوی کپور کے ساتھ سارا علی خان کی یہ تصویر نہیں دیکھی ہوگی پہلے ، اب ہورہی وائرل، جانئے کیوں ۔ تصویر : Instagram/janhvikapoor/saraalikhan95 ۔

    جھانوی کپور کے ساتھ سارا علی خان کی یہ تصویر نہیں دیکھی ہوگی پہلے ، اب ہورہی وائرل، جانئے کیوں ۔ تصویر : Instagram/janhvikapoor/saraalikhan95 ۔

    اداکارہ جھانوی کپور (Janhvi Kapoor) اور سارا علی خان (Sara Ali Khan) اپنی ٹرینر نمرتا پروہت (Namrata Purohit) کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر میں پوز دیتی نظر آرہی ہیں ۔

    • Share this:
      بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور اور سارا علی خان کی ایک تصویر ان کی ٹرینر نمرتا پروہت نے شیئر کی ہے ۔ فٹنس ایکسپرٹ نے اس سال کی شروعات میں لی گئی تصویر کو کچھ دنوں پہلے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا ، جو اب کافی زیادہ وائرل ہورہی ہے ۔ تصویر میں سارا نے سفید ٹی شرٹ کے ساتھ نیلے رگ کا ڈینم شارٹس پہن رکھا ہے اور اپنے لک کو ڈیول ہارن والے ہیڈ بینڈ کے ساتھ پورا کیا ہے ۔ دوسری طرف جھانوی کپور نے گہرے نیلے رنگ کا شارٹس اور ایک ٹی شرٹ پہن رکھی ہے ۔

      نمرتا نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک پیارا سا کیپشن بھی لکھا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپریل میں دوسری لہر سے پہلے سارا اور جھانوی ایک ہی وقت میں مالدیپ میں چھٹیاں منانے گئی تھیں ، جہاں سارا نے اپنی ماں امرتا سنگھ کے ساتھ سفر کیا تھا تو وہیں جھانوی اپنی ٹیم کے ساتھ پہنچی تھیں ۔

      تصویر : Instagram/namratapurohit


      چھٹیوں کے دوران جھانوی اور سارا نے ایک ساتھ ورک آوٹ کیا تھا ۔ اداکارہ نے اس دوران ویٹ لفٹنگ اور اسٹریچ جیسی کئی سرگرمیاں کی تھیں ۔ سارا نے ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ دھیرے ، مگر فلو میں ساتھ آگے بڑھیں ، آپ ہائی کک اور لو اسکاٹ مارکر گلو پاسکتے ہیں ۔ بہتر گائیڈنس کیلئے نمرتا پروہت سے رابطہ کریں ۔

      بتادیں کہ جھانوی اور سارا کے درمیان اچھی بانڈنگ ہے ۔ ورک آوٹ سیشن کے بعد انہیں ساتھ میں دیکھا گیا تھا ۔ روحی اسٹار نے سارا کیلئے برتھ ڈے نوٹ بھی لکھا تھا ۔ نوٹ میں انہوں نے لکھا تھا : ہیپی برتھ ڈے سارا علی خان ، یہ سال بہترین یادوں ، تخلیقی سفر ، شاندار کھانا ، پیار ، ڈھیر ساری خوشیوں اور کامیابی سے بھرا ہو ۔ بتادیں کہ سارا کو آخری مرتبہ فلم قلی نمبر ایک میں ورون دھون کے ساتھ دیکھا گیا تھا ۔ وہ جلد ہی فلم اترنگی رے میں نظر آنے والی ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: