ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سارہ علی خان کے بکنی اوتار نے سوشل میڈیا پر لگائی آگ، سری لنکا میں منا رہی ہیں چھٹیاں

سارہ علی خان ایک تصویر میں جہاں وہ سمندر کے کنارے کھڑی نظر آرہی ہیں تو وہیں دوسری طرف سوئمنگ پول میں کافی انجوائے کرتی نظر آرہی ہیں۔

  • Share this:
سارہ علی خان کے بکنی اوتار نے سوشل میڈیا پر لگائی آگ، سری لنکا میں منا رہی ہیں چھٹیاں
سارہ علی خان کا بکنی اوتار

کیدارناتھ اور سمبا جیسی دو ہٹ فلمیں دینے کے بعد سارہ علی خان کے ستارے ان دنوں بلندیوں پر ہیں۔ سارہ علی خان کی مقبولیت میں بھی کافی اضافہ ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کے کافی فالوورس ہیں۔ ایسے میں وہ جیسے ہی کوئی تصویر شیئر کرتی ہیں لوگ ان پر لائکس اور کمینٹس بھی خوب کرتے ہیں۔ سارہ علی خان کیدار ناتھ اور سمبا کے بعد 'لو آج کل2' کی بھی شوٹنگ کر چکی ہیں۔ ایسے میں اپنے اس سخت شیڈول کے بعد اب سارہ علی خان نے اپنے لئے ہالیڈے پلان کیا ہے اور اس وقت وہ سری لنکا میں اپنی ویکیشن انجوائے کر رہی ہیں۔ اس ویکیشن کی کچھ تصویریں سارہ خان نے جیسے ہی سوشل میڈیا پر شیئر کیں وہ فورا ہی وائرل ہوگئیں۔

ویسے تو سارہ جو بھی کرتی ہیں دل سے ہی کرتی ہیں۔ چاہے وہ ان کی پروفیشنل زندگی کے بارے میں ہو یا اپنی نجی زندگی۔ وہ آپ ان تصویروں کے ذریعہ دیکھ سکتے ہیں کہ تصویروں میں سارہ اپنی ویکیشن کو پورے دل سے مناتی نظر آرہی ہیں۔ بتا دیں کہ سارہ اس ویکیشن پر اکیلے نہیں بلکہ اپنے دوستوں کے ساتھ ہیں لیکن یہاں سے اپنے 'می ٹائم'  کی  خاص تصویریں  سارہ  نے  انسٹاگرام  پر  شیئر  کی  ہیں۔

ایک تصویر میں جہاں وہ سمندر کے کنارے کھڑی نظر آرہی ہیں تو وہیں دوسری طرف سوئمنگ پول میں کافی انجوائے کرتی نظر آرہی ہیں۔

وہیں ایک دوسری تصویر میں وہ پول میں ناریل پانی پیتی نظر آرہی ہیں۔ اپنی کچھ تصویریں سارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بھی شیئر کی ہیں۔

mage: Sara Ali Khan/Instagram

اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے سارہ علی خان نے کیپشن میں لکھا 'لیڈی ان لنکا'۔







View this post on Instagram


Lady in Lanka ‍♀️


A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95) on Oct 22, 2019 at 7:10am PDT




بتادیں کہ  کولمبیا یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے والی سارہ علی خان  ہمیشہ سے ہی اداکارہ  بننا چاہتی تھیں۔ کارتک آرین کے ساتھ فلم لو آج کل 2 میں نظر آنے کے ساتھ ہی سارہ ورون دھون کی فلم کلی نمبر 1 کے ریمیک میں بھی نظر آئیں گی۔




First published: Oct 23, 2019 12:23 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading