سچن تندولکر (Sachin Tendulkar) کی بیٹی سارہ تندولکر نیٹجنس کے درمیان کافی پاپولر ہیں۔ وہ ماڈلنگ کے سبب سرخیوں میں رہی تھیں۔ اب ان کے بالی ووڈ ڈیبیو (Sara Tendulkar Bollywood Debut) کی خبریں آرہی ہیں۔ سارہ تندولکر صرف 24 سال کی ہیں اور زیادہ تر اسٹار کڈس کی طرح سوشل میڈیا پر سرگرم رہتی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، سارہ تندولکر نے اپنی اسکولی تعلیم ممبئی کے دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول سے کی تھی۔ انہوں نے یونیورسٹی کالج آف لندن سے گریجویشن کیا ہے۔ سارہ تندولکر کی ماں ایک ڈاکٹر ہیں۔ حالانکہ، ایسا لگتا ہے کہ سارہ تندولکر نے اپنے لئے ایک الگ ہی راہ منتخب کرلی ہے۔ ان کے بالی ووڈ ڈیبیو کرنے کی افواہیں ہیں۔
سارہ تندولکر کی اداکاری میں ہے کافی دلچسپی
بالی ووڈ لائف نے ذرائع کے حوالے سے بتایا، ’سارہ تندولکر جلد ہی بالی ووڈ ڈیبیو کرسکتی ہیں۔ ان کی اداکاری میں کافی دلچسپی ہے۔ انہوں نے اداکاری کے کچھ سبق بھی لئے ہیں۔ سارہ تندولکر نے کچھ برانڈ کو انڈورس بھی کیا ہے۔
بے حد ٹیلنٹیڈ ہیں سارہ تندولکر
ذرائع نے مزید کہا، ’سارہ تندولکر خود کو لو پروفائل بنائے رکھتی ہیں، لیکن وہ اپنی اداکاری اسکل سے ناظرین کو حیران کر سکتی ہیں۔ وہ بے حد ٹیلنٹیڈ ہیں۔ سارہ تندولکر جو بھی فیصلہ کرتی ہیں، اس میں ان کے ممی-پاپا کا کافی سپورٹ رہتا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔