ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

فلم ہیکڈ کا دوسرا گانا ریلیز، لال بکنی میں پول میں رومانس کرتی نظر آئیں حنا خان

فلم میں حنا خان اہم کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم میں سائبر کرائم کے ساتھ گلیمر کا زوردار تڑکا لگنے والا ہے۔ فلم کو وکرم بھٹ (Vikram Bhatt) ڈائریکٹ کررہے ہیں۔ یہ فلم 17 فروری کو ریلیرز ہوگی۔

  • Share this:
فلم ہیکڈ کا دوسرا گانا ریلیز، لال بکنی میں پول میں رومانس کرتی نظر آئیں حنا خان
فلم میں حنا خان اہم کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم میں سائبر کرائم کے ساتھ گلیمر کا زوردار تڑکا لگنے والا ہے۔ فلم کو وکرم بھٹ (Vikram Bhatt) ڈائریکٹ کررہے ہیں۔ یہ فلم 17 فروری کو ریلیرز ہوگی۔

سیریل یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے سے گھر گھر میں اپنی پہچان بنانے والی حنا خان فلمی دنیا میں بھی دستک دینے جارہی ہیں۔ حنا خان بڑے پردے پر انٹری کررہی ہیں۔ حنا خان اب فلم ہیکڈ (Hacked) میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔ ان کی اس فلم کا ٹریلر پہلے ہی ریلیز ہوچکا ہے۔ اب اس فلم کا دوسرا ویڈو سانگ بھی ریلیز ہوگیا ہے۔ فلم ہیکڈ کے اس گانے کے بول ہیں تو جو ملی (Tu jo mili)۔ اس سے پہلے اس کا پہلا سانگ بھی ریلیز ہوچکا ہے۔ فلم ہیکڈ کے اس گانے کے بول ہیں "اب نہ پھر سے" اس گانے کو امجد ندیم نے لکھا ہے اور یاسر دیسائی نے۔ اس گانے کی کمپوزیشن امجد ندیم عامر نے کی ہے۔ اسے پرتھوی شا نے مکس کیا ہے۔


حنا خان کی اس فلم کے ٹریلر کو یوٹیوب پر لوگ کافی پسند کررہے ہیں۔ وہیں بات کریں اگر گانے کی تو اس گانے کو یاسر دیسائی نے سردئے ہیں اور لیرکس شکیل اعظمی نے لکھے ہیں۔ اس گانے کو اب تک 29لاکھ مرتبہ یوٹیوب پر دیکھا جاچکا ہے۔


بات کریں اس فلم کے پہلے ویڈیو سانگ یعنی اب نہ پھر سے کی تو یہ یہ ایک رومانٹک گانا ہے۔ اس میں حنا خان اور ان کے شوہر کی بے وفائی کو دکھایا گیا ہے۔ اس فلم کا ٹریلر پہلے ہی انٹرنیٹ پر دھوم مچا رہا ہے۔ اس میں حنا خان کے لک اور ان کی اداکاری کی ان کے مداح کافی تعریف کررہے ہیں۔


فلم میں حنا خان اہم کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم میں سائبر کرائم کے ساتھ گلیمر کا زوردار تڑکا لگنے والا ہے۔ فلم کو وکرم بھٹ (Vikram Bhatt) ڈائریکٹ کررہے ہیں۔


فلم ہیکڈ (Hacked) کی کہانی ہیکر کے ارد۔گرد گھومتی ہے۔ فلم میں حنا خان کا نام سمیرا ہے جو کارپوریٹ آفس میں کام کرتی ہےْ ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ سمیرا سے ایک 19 سال کا لڑکا بیحد پیار کرتا ہے لیکن حنا اس سے صاف منع کردیتی ہیں۔ حنا سے نہ سننے کے بعد ہی یہ لڑکا کرائم کی طرف بڑھتا ہے۔ فلم میں وہ سمیرا کے سارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرلیتا ہے اور پھر اس کےساتھ بلیک میلنگ کا کھیل شروع کرتا ہے۔ 19 سال کے اس لڑکے کا کردار یوٹیوب اسٹارر روہن شاہ (Rohan Shah) نے نبھایا ہے۔


فون، میلس اور تو اور سمیرا کی پرسنل تصویریں بھی 19 سال کا لڑکا ہیک کرلیتا ہے۔ ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ حنا اس لڑکے کی وجہ سے کافی پریشان ہوجاتی ہیں۔


ٹریلر میں لو اور کرائم کے سہارے ہیکنگ کے بارے میں بات کی گئی ہے۔ ٹریلر میں انٹرنیٹ اور آن لائن سہولیات ڈیجیٹل ڈیٹا کے خطروں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ یہ فلم ہیکڈ 17 فروری کو ریلیرز ہوگی۔
First published: Jan 29, 2020 02:07 PM IST