ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اداکارہ ملائیکہ اروڑہ کو دیکھ کر اس طرح کی حرکت کرنے لگے تھے ارجن کپور ، سامنے آیا ویڈیو ، دیکھ کرچونک جائیں گے

ملائیکہ اروڑہ (Malaika Arora) اور ارجن کپور(Arjun Kapoor) کا ایک پرانا ویڈیو سامنے آیا ہے ، جس میں ارجن کسی فین کی طرح برتاو کرتے نظر آرہے ہیں ۔

  • Share this:
اداکارہ ملائیکہ اروڑہ کو دیکھ کر اس طرح کی حرکت کرنے لگے تھے ارجن کپور ، سامنے آیا ویڈیو ، دیکھ کرچونک جائیں گے
اداکارہ ملائیکہ اروڑہ کو دیکھ کر اس طرح کی حرکت کرنے لگے تھے ارجن کپور ، سامنے آیا ویڈیو ، دیکھ کرچونک جائیں گے۔ تصویر : Youtube/Bollywood Uncensored

ارباز خان سے الگ ہونے کے بعد ملائیکہ اروڑہ اور ارجن کپور کے معاشقہ کی خبریں سامنے آنے لگی تھیں ۔ میڈیا رپورٹس کی مانیں تو جوڑا گزشتہ کچھ سالوں سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہا ہے ۔ جب ملائیکہ بالی ووڈ کے خان کنبہ کا حصہ تھیں ، تب ارجن کپور کے بھی سلمان خان سے اچھے رشتے تھے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجن نے کبھی سلمان کی بہن ارپتا کو ڈیٹ بھی کیا تھا ۔ جب سے ملائیکہ اور ارجن ساتھ آئے ہیں ، تب سے ارجن اور سلمان کے رشتے میں تلخی آگئی ہے ۔ اب ملائیکہ کا ایک پرانا ویڈیو سرخیوں میں ہے ، جس میں ارجن کسی فین کی طرح برتاو کرتے نظر آرہے ہیں ۔


ویڈیو میں ارجن غضب کا رد عمل دیتے نظر آرہے ہیں ۔ جوڑے کے فینس کو ان کا یہ ویڈیو کافی مزیدار لگ رہا ہے ۔ دراصل یہ ویڈیو ایک پروگرام کا ہے ، جس میں ملائیکہ پوز دیتی نظر آرہی ہیں ۔ ویڈیو میں فینس ارجن کو ملائیکہ کے پیچھے سے گزرتے دیکھ سکتے ہیں ۔ اس وقت ارجن کوئی بڑے اسٹار نہیں تھے اور نہ ہی ملائیکہ کے ساتھ ان کے ریلیشن شپ کی خبریں سامنے آئی تھیں ۔ تب ملائیکہ ارباز کی بیوی تھیں ۔ ویڈیو میں ارجن کسی فین کی طرح رد عمل دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔




میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیکہ نے 2017 میں ارباز سے طلاق لیا تھا۔ فی الحال ارباز ماڈل جارجیا اینڈریانی کو ڈیٹ کررہے ہیں اور ملائیکہ ارجن کے ساتھ ریلیشن شپ میں خوش ہیں ۔ حالانکہ یہ جوڑا اپنی عمر میں فرق کی وجہ سے ٹرول بھی ہوتا رہتا ہے ۔ ارجن سے ملائیکہ گیارہ سال بڑی ہیں ۔

ایک انٹرویو میں ملائیکہ نے سماج کی ذہنیت پر سوال بھی اٹھائے تھے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ جب ایک بڑی عمر کا آدمی اپنے سے چھوٹی لڑکی کے ساتھ ریلیشن شپ میں ہوتا ہے تو لوگ اس کی تعریف کرتے ہیں ، لیکن ایک بڑی عمر کی لڑکی اپنے سے چھوٹے لڑکے کو ڈیٹ کرتی ہے تو وہ غلط ہوجاتی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 22, 2021 10:10 PM IST