ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

مری ہوئی ماں کو جگانے کی کوشش کررہا تھا معصوم بچہ ، دیکھ کر پسیجا شاہ رخ خان کا دل ، اٹھایا یہ بڑا قدم

شاہ رخ خان کے میر فاونڈیشن نے بہار کے مظفرپور کے ایک بچے کے وائرل ویڈیو کے بعد اس کی مدد کیلئے ہاتھ بڑھایا ہے ۔

  • Share this:
مری ہوئی ماں کو جگانے کی کوشش کررہا تھا معصوم بچہ ، دیکھ کر پسیجا شاہ رخ خان کا دل ، اٹھایا یہ بڑا قدم
مری ہوئی ماں کو جگانے کی کوشش کررہا تھا معصوم بچہ ، دیکھ کر پسیجا شاہ رخ خان کا دل ، اٹھایا یہ بڑا قدم

شاہ رخ خان کے میر فاونڈیشن نے بہار کے مظفرپور کے ایک بچے کے وائرل ویڈیو کے بعد اس کی مدد کیلئے ہاتھ بڑھایا ہے ۔ یہ ویڈیو ایک حالیہ واقعہ سے وابستہ ہے ، جس میں ایک مائیگرینٹ مزدور کا کنبہ گھر جارہا تھا ، لیکن راستے میں ہی خاتون کی موت ہوگئی تھی ۔ یہ بچہ ریلوے اسٹیشن پر اپنی مری ہوئی ماں کو بیدار کرنے کی کوشش کرتا نظر آرہا تھا ۔ شاہ رخ خان کے فاونڈیشن نے یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد کہا کہ ہمیں اس بچے کا دھیان رکھنا ہوگا اور اس کے کنبہ کا بھی ۔



قابل ذکر ہے کہ شاہ رخ خان نے اپنے والد کو بچپن میں ہی کھودیا تھا جبکہ تقریبا 30 سال پہلے انہوں نے اپنی کو بھی کھودیا تھا ۔ اپنے ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان نے بتایا تھا کہ وہ اپنے ماں باپ سے دور رہے ہیں ۔ شاہ رخ خان نے کہا کہ میں نے ایک چیز طے کی ہے کہ میں بہت دنوں تک زندہ رہوں گا ۔ میں اپنے بچوں کے ساتھ بات کروں گا ، پڑھوں گا ، ان کی پریشانیوں کو حل کروں گا ، لیکن مجھے غصہ آئے گا جب ان کے ساتھ کوئی گرل فرینڈ یا بوائے فرینڈ کی پریشانی آئے گی ۔

اس سے پہلے دو مرتبہ انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) فاتح کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے اعلان کیا تھا کہ امفان طوفان کی تباہی کے بعد وہ پانچ ہزار پیڑ لگائیں گے اور ساتھ ہی مغربی بنگال راحت فنڈ میں مدد بھی دیں گے ۔

کے کے آر کے مالکوں میں شامل شاہ رخ خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس مشکل وقت میں ہمیں مضبوط رہنا چاہئے جبک تک ہم دوبارہ ایک ساتھ مسکرانا نہیں شروع کردیں ۔ انہوں نے کہا کہ کے کے آر اس مشکل وقت میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پابند عہد ہے ۔ کے کے آر کی پلانٹ اے 6 پہل کے ذریعہ ہم مقامی افسران کے ساتھ مل کر کام کرنے اور کولکاتہ میں پانچ ہزار پیڑ لگانے کا حلف لیتے ہیں ۔

کولکاتہ کی یہ فرنچائزی دور دراز کے علاقوں میں بھی متاثرہ لوگوں کی  مدد کرے گی ۔ فرنچائزی نے بتایا کہ طوفان سے سب سے زیادہ متاثرہ چار علاقوں کولکاتہ ، شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ اور مشرقی مدناپور میں ضرورتمندوں کو راشن اور صاف صفائی کا ضروری سامان مہیا کرایا جائے گا ۔
First published: Jun 02, 2020 01:37 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading