نئی دہلی: حال ہی میں سنگنگ ریئلٹی شو کی جج نیہا ککر کے ساتھ ایک واقعہ پیش آیا۔ خود کو نیہا ککر کا بڑا دیوانہ بتانے والے ایک کنٹیسٹنٹ نے نیہا کو زبردستی کس کر لیا۔ اس کنٹیسٹنٹ کے ہاتھوں پر نیہا کے نام کا ٹیٹو تھا اور وہ ان کا اتنا بڑا دیوانہ تھا کہ نیہا سے شادی کرنا چاہتا تھا ۔ ان سب بیک گراؤنڈ کے بعد بھی جو حرکت اس کنٹیسٹنٹ نے کہ وہ واقعی قابل اعتراض اور معافی کے لائق نہیں تھی۔ اپنے ساتھ ہوئے اس زبردستی والی حرکت پر تب نیہا بالکل بوکھلا گئی تھیں جب ان کے سامنے بیٹھے دونوں جج، وشال ڈادلانی اور انو ملک یہ سب دیکھر چونک گئے۔ چینل نے اس پورے واقعے کو نہ صرف ٹیلی کاسٹ کیا بلکہ اس واوے کو فوکس میں رکھتے ہوئے پرومو بھی چلائے۔ا س کنٹیسٹنٹ کے ساتھ نہ تو چینل نے کچھ کیا اور نہ ہی میکرس نے کوئی ایکشن لیا۔ حالانکہ شو کے دوسرے جج وشال ڈادلانی کا کہنا تھا کہ وہ فوراً اس کنٹیسٹنٹ کو پولیس میں دینا چاہتے تھے لیکن نیہا نے ایسا کرنے سے منع کردیا۔ دراصل نیہا نے اس بات کو آگے بڑھانا نہیں چاہتی تھیں لیکن شاید چینل کو یہ بات سمجھ نہیں آئی۔ بتادیں کہ نیہا ککرکو سنگنگ ریئلٹی شو "انڈین آئڈل 11" کے ایک کنٹیسٹنٹ نے اچانک کس کردیا۔ نیہا کے ساتھ ہوئے اس واقعے کو دیکھ کر وہاں کھڑے آدتیہ نارائن بھی دنگ رہ گئے۔ نیہا اس شو میں جج بنی نظر آتی ہیں۔ وہ اکثر اس شو میں کافی جذباتی ہو جاتی ہیں اور چاہے کسی کنٹیسٹنٹ کی تعریف کرنی یو یا ان کی جذباتی کہانی سن کر رونا ہو۔ نیہا کے جذبات کے پردے پر صاف نظر آتے ہیں۔ لیکن جب نیہا کے دیوانے ایک کنٹیسٹنٹ نے ان کے ساتھ ایسی حرکت کی تو وہ بھی حیران رہ گئیں اور سمجھ نہیں پائیں۔ یہ کنٹیسٹنٹ کافی سارے تحفے لیکر انٹری کرتا ہے۔ نیہا اٹھتی ہیں اور کنٹیسٹنٹ کے ان سبھی تحفوں کو خوشی۔خوشی لیتی ہیں۔ اسی درمیان انہیں نیہا گلے لگاتی ہیں لیکن تبھی یہ کنٹیسٹنٹ نیہا کو گال پر کس کردیتا ہے۔ ایسا کچھ ہوتا دیکھ کر نیہا فوراً پیچھے ہٹتی ہیں۔ اس کنٹیسٹنٹ کی حرکت دیکھ کر وہاں بیٹھے جج انو ملک اور ہوسٹ آدتیہ نارائن بھی حیران رہ جاتے ہیں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔