ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شبانہ اعظمی کی حالت کی ڈاکٹروں نے دی تازہ اپ ڈیٹ ، کئی بالی ووڈ ستارے پہنچے اسپتال

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شبانہ اعظمی کی حالت اب مستحکم ہے ۔ وہ اس وقت ڈاکٹروں کی دیکھ ریکھ میں ہیں ۔

  • Share this:
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شبانہ اعظمی کی حالت کی ڈاکٹروں نے دی تازہ اپ ڈیٹ ، کئی بالی ووڈ ستارے پہنچے اسپتال
شبانہ اعظمی کی فائل فوٹو ۔

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شبانہ اعظمی کو ہفتہ کو کار حادثہ میں زخمی ہونے کے بعد پنویل کے ایم جی ایم اسپتال سے دیر رات کوکیلا بین دھیروبھائی امبانی اسپتال میں منتقل کردیا گیا تھا ۔ وہاں ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا علاج کررہی ہے ۔ اسپتال کے ایکزیکٹو ڈائریکٹر اور سی ای او ڈاکٹر سنتوش شیٹی نے شبانہ اعظمی کی تازہ حالت کی جانکاری دی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی شبانہ اعظمی کے اہل خانہ کے علاوہ کئی بالی ووڈ ستارے بھی ان کی کیفیت جاننے کیلئے اسپتال پہنچے ۔


ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شبانہ اعظمی کی حالت اب مستحکم ہے ۔ وہ اس وقت ڈاکٹروں کی دیکھ ریکھ میں ہیں ۔ اسپتال میں بھرتی شبانہ اعظمی کی حالت جاننے کیلئے کئی بالی ووڈ ستارے بھی وہاں پہنچے ۔




شبانہ اعظمی سے ملنے کیلئے پہنچنے والوں میں ان کے شوہر جاوید اختر ، بیٹا فرحان اختر اور بیٹی ضویا اختر کے علاوہ بالی ووڈ اداکار انل کپور ، ان کی اہلیہ سنیتا کپور اور اداکارہ تبو بھی شامل ہیں ۔ فرحان اختر کے ساتھ ان کی گرل فرینڈ شبانی دانڈیکر بھی اسپتال پہنچی تھیں ۔

شبانہ اعظمی سنگین طور پر زخمی ہوگئی تھیں ۔ تصویر : اے این آئی ۔

بتادیں کہ شبانہ اعظمی اور ان کے شوہر جاوید اختر پونے - ممبئی ایکسپریس وے پر حادثہ کا شکار ہوگئے تھے ۔ ان کی کار ایک ٹرک سے ٹکرا گئی تھی ، جس میں شبانہ اعظمی سنگین طور پر زخمی ہوگئی تھیں جبکہ جاوید اختر بچ گئے تھے ۔
First published: Jan 19, 2020 06:27 PM IST