شاہ رخ خان نے فلم پٹھان کی مخالفت کررہے لوگوں کو دیا کرارا جواب، کہہ ڈالی اتنی بڑی بات
شاہ رخ خان نے فلم پٹھان کی مخالفت کررہے لوگوں کو دیا کرارا جواب، کہہ ڈالی اتنی بڑی بات ۔ تصویر : Twitter
Shah Rukh Khan News: شاہ رخ خان کی فلم 'پٹھان' اگلے سال 25 جنوری کو ریلیز ہوگی۔ اداکار کے فینس پہلے ہی فلم کو لے کر اپنے جوش و خروش کا اظہار کر رہے ہیں، حالانکہ سوشل میڈیا کے ذریعہ فلم کے خلاف طرح طرح باتیں کہی جا رہی ہیں۔
نئی دہلی: شاہ رخ خان کی اگلی فلم 'پٹھان' کے گانے 'بے شرم رنگ' کو لے کر تنازع تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ کچھ لوگ نہ صرف 'بے شرم رنگ' کی مخالفت کر رہے ہیں بلکہ اس کی وجہ سے فلم پر پابندی لگانے کی بات بھی کر رہے ہیں۔ شاہ رخ خان نے اب اس معاملہ پر اپنی خاموشی توڑی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے کولکاتہ فلم فیسٹیول میں اس کو لے کر ہونے والے تنازع کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ کنگ خان کا ماننا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعہ صرف چند لوگ ہی نگیٹیویٹی کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔ اداکار کا کہنا ہے کہ سینما سماج کو بدلنے کا ایک ذریعہ اور وسیلہ ہے۔
پی ٹی آئی کے ایک ٹویٹ کے مطابق شاہ رخ خان نے کولکاتہ فلم فیسٹیول میں یہ بھی کہا کہ سنیما اس کاونٹر نیریٹیو کو بنائے رکھنے کا سب سے اچھا ذریعہ ہے جو انسانیت کی وسیع فطرت کو بیان کرتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم 'پٹھان' اگلے سال 25 جنوری کو ریلیز ہوگی۔ اداکار کے فینس پہلے ہی فلم کو لے کر اپنے جوش و خروش کا اظہار کر رہے ہیں، حالانکہ سوشل میڈیا کے ذریعہ فلم کے خلاف طرح طرح باتیں کہی جا رہی ہیں۔ فلم کے گانے 'بے شرم رنگ' کے ریلیز کے بعد سے ہی ایک تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔
بتادیں کہ فلم 'پٹھان' میں شاہ رخ خان کے علاوہ دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم اہم کردار میں ہیں اور یہ فلم اگلے سال 25 جنوری کو ریلیز ہوگی۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔