پٹھان کی کامیابی کے بعد فلموں کے فلاپ ہونے پر بھی شاہ رخ خان نے دیا بڑا بیان، کہی یہ بات
پٹھان کی کامیابی کے بعد فلموں کے فلاپ ہونے پر بھی شاہ رخ خان نے دیا بڑا بیان، کہی یہ بات ۔ تصویر: News18
Shah Rukh Khan News: فلم پٹھان کی زبردست کامیابی کے بعد شاہ رخ خان نے ممبئی میں ایک پریس کانفرنس کی ، جس میں فلم کی پوری ٹیم موجود تھی ۔ شاہ رخ خان پہلی مرتبہ فلم پٹھان کی کامیابی پر بولتے نظر آئے ۔
ممبئی : شاہ رخ خان کو یوں ہی بالی ووڈ کا بادشاہ نہیں کہا جاتا ہے ۔ چار سال کے بعد بڑے پردے پر شاہ رخ خان نے اپنی فلم پٹھان سے زبردست واپسی کرکے اس کو ثابت بھی کردیا ہے ۔ 25 جنوری کو ریلیز ہوئی پٹھان اپنی ریلیز کے پہلے دن سے ہی باکس آفس پر چھا چکی ہے اور صرف پانچ دنوں میں ہندوستان اور دنیا بھر میں 542 کروڑ روپے کی گراس کمائی کرچکی ہے ۔
فلم پٹھان کی زبردست کامیابی کے بعد شاہ رخ خان نے ممبئی میں ایک پریس کانفرنس کی ، جس میں فلم کی پوری ٹیم موجود تھی ۔ شاہ رخ خان پہلی مرتبہ فلم پٹھان کی کامیابی پر بولتے نظر آئے ۔ شاہ رخ خان نے کہا کہ سنیما، میڈیا سب نے بہت اچھے سے فلم کو سپورٹ کیا ۔ آپ سب کا بہت بہت شکریہ ۔ فلم پٹھان کی حمایت کرنے کیلئے ہم سبھی ناظرین اور میڈیا کے بہت شکرگزار ہیں ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کنگ خان نے یہ بھی کہا کہ ہم نے اس فلم کو مکمل کرنے کے لئے گزشتہ 4 سالوں میں کافی محنت کی ہے۔ ساتھ ہی شاہ رخ خان نے ان لوگوں پر بھی نشانہ سادھا ، جنہوں نے فلموں کے فلاپ ہونے پر کہا تھا کہ شاہ رخ کا وقت ختم ہو گیا ہے۔ کنگ خان نے کہا کہ 'فلمیں فلاپ ہونے پر میں تو متبادل کام بھی سیکھنے لگ گیا تھا ۔ '
شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ اس فلم نے کسی کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچائی ہے۔ یہ فلم پیار سے بنی ہے اور لوگوں نے بھی اس فلم کو اسی پیار سے دیکھا ہے۔ یہاں تک کہ جب فلم ہٹ نہیں ہوتی ہے تب بھی فینس اتنا ہی پیار دیتے ہیں ۔ اتنا ضرور کہوں گا جب دکھ ہو تب آپ ان کے پاس جاو جو آپ سے سب سے زیادہ پیار کرتے ہیں ۔ یہ میری قسمت ہے کہ مجھے پیار دینے والے میرے فینس ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیکسٹ ویک سے سب اپنے ٹیلی فون نمبر بھیج دینا ۔ جب فلم ہٹ نہیں ہوتی تب بھی اتنا پیار دیتے ہیں ۔ جب آپ کے ساتھ کچھ اچھا نہیں ہوتو ان کے پاس جاو جو آپ سے پیار کرتا ہے ۔ اگر میں غمزدہ ہوتا ہوں تو میں بالکنی میں جاتا ہوں ۔ خوش ہوتا ہوں تو بالکنی میں جاتا ہوں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔