உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دبئی نے شاہ رخ خان کے یوم پیدائش پر کچھ یوں منایا جشن ، برج خلیفہ پر نظر آیا کنگ خان کا نام

    شاہ رخ خان ہفتہ کو 54 سال کے ہوگئے ۔ فوٹو : نیوز 18 ہندی ۔

    شاہ رخ خان ہفتہ کو 54 سال کے ہوگئے ۔ فوٹو : نیوز 18 ہندی ۔

    بالی ووڈ کے کنگ خان یعنی شاہ رخ خان ہفتہ کو 54 سال کے ہوگئے ۔

    • Share this:
      بالی ووڈ کے کنگ خان یعنی شاہ رخ خان ہفتہ کو 54 سال کے ہوگئے ۔ ایسے میں ہندوستان میں تو ان کے یوم پیدائش پر ان کے مداحوں نے جم کر جشن منایا ، لیکن دبئی نے شاہ رخ خان کیلئے اپنی دیوانگی کا انتہائی خاص انداز میں اظہار کیا ۔ دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ پر شاہ رخ خان کے یوم پیدائش کا جشن انتہائی خاص انداز میں منایا گیا ۔

      شاہ رخ خان کے یوم پیدائش پر برج خلیفہ پر ان کیلئے لائٹس سے خاص پیغام لکھا گیا ۔ اس پر لکھا تھا : بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو یوم پیدائش کی مبارکباد ۔ دنیا کی اس سب سے بلند عمارت سے کسی فلمی اسٹار کو ایسا تحفہ پہلی مرتبہ دیا گیا ہے ۔

      شاہ رخ خان کے مداحون کیلئے یہ موقع کافی خاص تھا اور اس نظارے کو دیکھنے کیلئے بھیڑ امنڈ پڑی ۔ یہاں شاہ رخ خان کی فلم اوم شانتی اوم کے گانے کے میوزک کے ساتھ ہی میوزک فاونٹین بھی چل رہا تھا ۔

      بتادیں کہ برج خلیفہ پر پہلی مرتبہ کسی اداکار کیلئے ایسا کیا گیا ہے ۔ جیسے ہی یہ نظارہ سامنے آیا ، انٹرنیٹ پر دھوم مچ گئی ۔ کئی لوگوں نے اس میوزک فاونٹین کے شو اور برج خلیفہ کی تصویریں اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں ۔ خود شاہ رخ خان نے بھی انہیں ایسی مبارکباد دینے والا ویڈیو شیئر کیا ہے ۔


      شاہ رخ خان کے یوم پیدائش پر ہر سال کی طرح اس سال بھی مداحوں کی بھاڑی بھیڑ جمع ہوئی اور نصف شب میں ہی شاہ رخ نے بھی مداحوں کا شکریہ ادا کیا ۔ شاہ رخ نے اپنا یہ یوم پیدائش اس مرتبہ مداحوں کے ساتھ ہی منایا ۔ وہ ایک آڈیٹوریم میں اپنے مداحوں سے ملے اور ان کے ساتھ کیک کاٹا اور ڈانس کیا ۔
      First published: