ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان آن لائن سیکھ رہی ہیں یہ کام ، جم کر وائرل ہورہی ہے تصویر

سہانا خان ان دونوں ممبئی کی ڈانس ٹرینر سنجنا موتھریجا سے بیلی ڈانس کی کلاس لے رہی ہیں ۔

  • Share this:
شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان آن لائن سیکھ رہی ہیں یہ کام ، جم کر وائرل ہورہی ہے تصویر
شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان آن لائن سیکھ رہی ہیں یہ کام ، جم کر وائرل ہورہی ہے تصویر

کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون میں سب کچھ بند ہے اور لوگ اپنے اپنے گھروں میں بیٹھے ہیں ، لیکن ان سب کے درمیان شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان گھر پر بیٹھ کر صرف اپنی ہابی فالو نہیں کررہی ہیں بلکہ انہوں نے گھر پر سے ہی بیلی ڈانس کی کلاس لینی شروع کردی ہے ۔ لاک ڈاون کی وجہ سے سہانا اپنی ڈانس کلاس بھلے ہی نہ جا پارہی ہوں ، لیکن ایسے میں سہانا نے ویڈیو کال کے ذریعہ گھر پر ہی اپنی کلاس لینی شروع کردی ہے ۔


سہانا خان ان دونوں ممبئی کی ڈانس ٹرینر سنجنا موتھریجا سے بیلی ڈانس کی کلاس لے رہی ہیں ۔ سنجنا نے ایک تصویر شیئر کی ہے ، جس میں وہ سہانا کے ساتھ ویڈیو کال کے ذریعہ بات کرتی نظر آرہی ہیں ۔ اسکرین شارٹ میں سنجنا زمین پر بیٹھی نظر آرہی ہیں جبکہ سہانا مسکراتی ہوئی نظر آرہی ہیں ۔




سنجنا ممبئی کی مشہور بیلی ڈانس ٹرینر ہیں اور سہانا خان کے علاوہ شنایا کپور ، جھانوری کپور ، رکول پریت ، کم شرما ، جیکلین فرنانڈیز جیسے ستارے بھی ان سے بیلی ڈانس سیکھ چکے ہیں ۔



بتادیں کہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے حال ہی میں اپنا انسٹاگرام اکاونٹ ویریفائیڈ کرایا ہے ۔ اس اکاونٹ کے ویریفائیڈ ہوتے ہی اب قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ وہ جلد ہی بالی ووڈ میں انٹری کرنے جارہی ہیں ۔ سہانا خان نیویارک یونیورسٹی کے فلم اسکول میں ہیں ۔ گزشتہ سال ہی وہ ایک ہالی ووڈ کی شارٹ فلم دی گریٹ پارٹ آف بلیو نے نظر آچکی ہیں ۔
First published: Apr 06, 2020 05:26 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading