ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

دوستوں کے ساتھ یہ کام کرتی نظر آئی شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان ، تصویر جم کر ہورہی وائرل

سہانا خان کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر کافی سرخیوں میں ہیں ، جن پر لوگ تبصرے کر رہے ہیں ۔

  • Share this:
دوستوں کے ساتھ یہ کام کرتی نظر آئی شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان ، تصویر جم کر ہورہی وائرل
دوستوں کے ساتھ یہ کام کرتی نظر آئی شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان ، تصویر جم کر ہورہی وائرل

بالی ووڈ کے رومانس کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے بھلے ہی فلمی دنیا میں قدم نہیں رکھا ہے ، لیکن سوشل میڈیا پر وہ کسی سلیبریٹی سے بھی زیادہ سرخیوں میں چھائی رہتی ہیں ۔ ان کی تصویر سے لے کر ویڈیوز تک ہمیشہ ہی انٹرنیٹ پر وائرل ہوتے رہتے ہیں ۔ حال ہی میں سہانا خان کا ایک سنگنگ ویڈیو موضوع بحث رہا تھا اور اب کچھ تصاویر ہیں ، جو انٹرنیٹ پر کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہیں ۔ وائرل ہو رہی تصویروں میں سے ایک میں جہاں سہانا خان اپنی  دوست کے ساتھ پوز دیتی نظر آرہی ہیں تو وہیں دوسری تصویر اپنے آپ میں ہی کافی خاص ہے ۔ کیونکہ اس تصویر میں سہانا چیمپینزی کے بچے کو گلے سے لگائے نظر آرہی ہیں ۔


سہانا خان کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر کافی سرخیوں میں ہیں ، جن پر لوگ تبصرے کر رہے ہیں ۔ بتادیں کہ اپنے گلیمرس لک اور تصاویر کو لے کر سہانا خان ہمیشہ ہی سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ وہیں ان کے فینس مسلسل ان کے بالی ووڈ ڈیبیو کو لے کر بھی ان سے سوال کرتے رہتے ہیں ، جس پر ابھی تک نہ تو شاہ رخ خان کا اور نہ ہی سہانا خان کا کوئی ردعمل سامنے آیا ہے ۔ سہانا کے ڈیبیو پر شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ پہلے ان کے بچے تعلیم پوری کرلیں ، اس کے بعد وہ فلموں میں ان کی انٹری کے بارے میں سوچیں گے ۔




 




View this post on Instagram




 

I love you baby ❤ #suhanakhan


A post shared by Suhana (@suhanakha2) on








 




View this post on Instagram




 

can you guess, what is her name 🐒 ? 😁❤ #suhanakhan


A post shared by Suhana (@suhanakha2) on





بتادیں کہ حال ہی میں سہانا خان کے ڈیبیو کی خبر سامنے آئی تھی ، جس میں کہا جارہا تھا کہ سہانا خان بگ باس ۱۳ سے مشہور ہوئے عاصم ریاض کے ساتھ کسی فلم میں نظر آسکتی ہیں ، لیکن بعد میں خود عاصم نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے پاس اس طرح کا کوئی آفر نہیں ہے اور نہ ہی اس کے بارے میں کوئی چرچا چل رہی ہے ۔
First published: May 07, 2020 09:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading