ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کو کرسمس پر ملا یہ خاص تحفہ ، ویڈیو شیئر کرکے کہی ایسی بات

سوشل میڈیا پر بھی سہانا خان کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ اس درمیان سہانا خان (Suhana Khan) نے کرسمس کے موقع پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس میں وہ اپنا کرسمس تحفہ بھی دکھاتی نظر آئیں ۔

  • Share this:
شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کو کرسمس پر ملا یہ خاص تحفہ ، ویڈیو شیئر کرکے کہی ایسی بات
سہانا خان ۔ (Photo Credit- @suhanakhan2/Instagram)

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان ہمیشہ ہی کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں چھائی رہتی ہیں ۔ ان کا لکس اور گلیمرس انداز سوشل میڈیا پر ہمیشہ ہی موضوع بحث بنا رہتا ہے ۔ بھلے ہی سہانا خان نے ابھی تک بالی ووڈ میں قدم نہیں رکھا ہو ، لیکن فالوورس کے معاملہ میں وہ کئی سلیبریٹیز کو مات دیتی ہیں ۔ سوشل میڈیا پر بھی سہانا کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ اس درمیان سہانا خان نے کرسمس کے موقع پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس میں وہ اپنا کرسمس تحفہ دکھاتی نظر آرہی ہیں ۔


سہانا خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس میں وہ اپنا تحفہ دکھاتی نظر آرہی ہیں ۔ ویڈیو میں سہانا کو شاندار ایئرنگ پہنے دیکھا جاسکتا ہے ۔ سہانا کی انسٹا اسٹوری سے پتہ چل رہا ہے کہ انہوں نے کافی دھوم دھام سے کرسمس منایا ہے ۔ انہوں نے یہ پوسٹر شیئر کرتے ہوئے تحفہ والا ایموٹیکان شیئر کیا ہے ۔


سہانا خان ۔ (Photo Credit- @suhanakhan2/Instagram)
سہانا خان ۔ (Photo Credit- @suhanakhan2/Instagram)


خیال رہے کہ کورونا وائرس کے درمیان ممبئی میں اپنے کنبہ کے ساتھ سہانا خان وقت گزار رہی تھیں ، لیکن اب وہ واپس نیویارک پہنچ گئی ہیں ۔ وہ حال ہی میں نیویارک اپنی تعلیم پوری کرنے کیلئے گئی ہیں ۔ لاک ڈاون کے بعد سے ہی سہانا فیملی کے ساتھ وقت گزار رہی تھیں اور جب حالات کچھ ٹھیک ہوگئے ہیں تو وہ واپس اپنی تعلیم کیلئے نیویارک پہنچ گئی ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Dec 26, 2020 04:30 PM IST