உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شادی کے بعد شاہ رخ خان نے گوری خان سے بولا تھا جھوٹ، پیرس بتاکر پہنچے تھے دارجلنگ

    شادی کے بعد شاہ رخ خان نے گوری خان سے بولا تھا جھوٹ

    شادی کے بعد شاہ رخ خان نے گوری خان سے بولا تھا جھوٹ

    اپنے ہنی مون (Honeymoon) کو لے کر شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) نےخود ایک ایوارڈ تقریب میں انکشاف کیا، جسے سن کر سب حیران رہ گئے تھے۔

    • Share this:
      ممبئی: بالی ووڈ (Bollywood) میں یوں تو کئی جوڑے (کپلس) ہیں، جن کےچرچے ہوتے رہتے ہیں، لیکن کچھ جوڑے ایسے بھی ہیں، جن کے پرانے قصے سننا بھی لوگ پسند کرتے ہیں۔ لاک ڈاون کے ان دنوں میں جب نئی فلمیں اور نئے سیریلیس لوگ نہیں دیکھ پارہے ہیں تو بالی ووڈ کی شخصیات کے پرانے قصوں کے چرچے ہونے لگے ہیں۔ شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) اورگوری خان (Gauri Khan) بالی ووڈ انڈسٹری کے ان جوڑوں میں سے ایک ہیں، جن کی پیارکی کہانی (لو اسٹوری) سےلےکر شادی شدہ زندگی تک کے قصوں کو سننا لوگوں کو بہت پسند ہے۔ دونوں کی شادی کو 27 سال ہوگئے ہیں اور دونوں کی پیار بھری کیمسٹری لوگوں کو آج بھی اپنا دیوانہ بناتی ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ شاہ رخ خان جب گوری خان کو ہنی مون (Shah Rukh and Gauri's Honeymoon) پر لےجارہے تے تو انہوں نے ایک جھوٹ بولا تھا۔

      27 سال پہلے شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) نےجب گوری خان (Gauri Khan) سے شادی کی تھی، اس وقت وہ فلمی دنیا میں جدوجہد کر رہے تھے۔ گوری خان سے وہ بےحد پیار کرتے تھے اور ان کی ہرخواہش کو پورا کرنا چاہتے تھے۔ اپنے ہنی مون کو لےکر بالی ووڈ کے کنگ خان نےخود ایک ایوارڈ تقریب میں انکشاف کیا، جسےسن کر سبھی حیران رہ گئے تھے۔

      شاہ رخ خان اور گوری خان کی جوڑی بہت اچھی مانی جاتی ہے۔
      شاہ رخ خان اور گوری خان کی جوڑی بہت اچھی مانی جاتی ہے۔


      ایک ایوارڈ تقریب می پہنچے شاہ رخ خان کو وکی کوشل نے شاہ رخ خان اور گوری خان کے ہنی مون کی ایک تصویر دکھائی اور اس کے پیچھےکی کہانی کے بارے میں پوچھا۔ اس پرشاہ رخ خان نے بتایا تھا کہ یہ میری پسندیدہ تصویر ہے، جب میری شادی ہوئی تھی تو اس دوران میں کافی غریب تھا، لیکن گوری مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھتی تھیں تو جیسا کہ سب کرتے ہیں، میں نے بھی گوری خان سے وعدہ کیا کہ ہنی مون پر میں اسے پیرس لے جاوں گا اور ایفل ٹاور دکھاوں گا، لیکن یہ جھوٹ تھا، نہ تو میرے پاس اس وقت اتنے پیسے تھے اور نہ ہی ہوائی جہاز کا ٹکٹ۔ لیکن پھر بھی میں نے اسے جانے کے لئے راضی کرلیا۔
      کنگ خان نے بتایا کہ اس دوران ’راجو بن گیا جینٹل’ کی شوٹنگ چل رہی تھی تو میں نے سوچا گوری خان نے تو ویسے بھی کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔ اس لئے میں اسے پیرس کی جگہ دارجلنگ لےگیا، وہ بھی شادی کے تقریباً 30-20 دن کے بعد۔ واضح رہےکہ شاہ رخ خان کی 18 سال میں گوری خان سے ایک پارٹی میں ملاقات ہوئی تھی۔ وہ ان کے ساتھ ڈانس کرنے والی پہلی لڑکی تھیں۔ 25 اکتوبر 1991 کو گوری اور شاہ رخ خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔ یہ جوڑا موجودہ وقت میں تین بچوں ابرام، سہانا اور آرین کے والدین ہیں۔ شاہ رخ خان جہاں ہندی سنیما کے مشہور سپر اسٹار ہیں، تو وہیں گوری خان انٹیریئر ڈیزائنر ہی۔ گوری خان ایک فلم پروڈکشن کی بھی مالکن ہیں۔ ان دونوں کی جوڑی بہت اچھی مانی جاتی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: